30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ تَعَالٰی نے ارشاد فرمایا :
اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّیْطٰنُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَآءَهٗ ۪-فَلَا تَخَافُوْهُمْ وَ خَافُوْنِ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
ترجمۂ کنزالایمان : وہ تو شیطان ہی ہے کہ اپنے دوستوں سے دھمکاتا ہے تو اُن سے نہ ڈرو اورمجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو۔(پ۴، اٰل عمران : ۱۷۵ )
حضرت عامر بن ربیعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضور ِانورصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’مسلمان کو مت ڈرایا کرو کہ مسلمان کو ڈرانا ظلمِ عظیم ہے۔ ‘‘
(الترغیب والترہیب ، کتاب الادب، رقم۴، ج۳، ص۳۱۸)
جبکہ حضرت ِسیدنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’جس نے کسی مسلمان کوبلاوجہ ڈرا یا تو اللہ پر حق ہے کہ اسے قیامت کے دن کی ہولناکیوں سے امن نہ دے۔‘‘ (طبرانی اوسط ، رقم الحدیث ۲۳۵۰، ج۲، ص۲۰)
حضرت ِسیدنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’جس نے کسی مسلمان کوناحق گھُور کر دیکھا تو اللہ تَعَالٰی اسے قیامت کے دن خوف میں مبتلاء کردے گا۔‘‘ (الترغیب والترہیب، کتاب الادب، رقم۷، ج۳، ص۳۱۹)
اللہ تَعَالٰی ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
ایک دوسرے کے کان میں بات کرنا (جبکہ تیسرا موجود ہو)
بلا ضرورت کسی کی موجودگی میں اسکی اجازت کے بغیر خفیہ مشورہ کرنا مکروہ تحریمی ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح مشورہ کرنے سے تیسرے شخص کو ایذاء ہوگی اوریہ تشویش میں مبتلا ہوگا کہ شاید یہ لوگ میری غیبت کررہے ہیں یا مجھ پر بہتان لگا رہے ہیں یا مجھے اس قابل ہی نہیں سمجھتے یا مجھے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وغیرہ ۔ (حدیقہ ندیہ ، ج۲ ، ص۳۵۵)
حضرتِ سیدنا ابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’جب تین شخص ایک جگہ ہوں تو دوشخص تیسرے کو چھوڑ کر چپکے چپکے باتیں نہ کریں یہاں تک کہ مجلس میں بہت سے لوگ نہ آجائیں ، یہ اس وجہ سے ہے کہ اس تیسرے کو رنج پہنچے گا۔‘‘
(بخاری ، کتاب الاستئذان ، باب اذا کانوااکثر من ثلاثۃ الخ ، رقم الحدیث ۶۲۹۰، ج۴، ص۱۸۵)
اللہ تَعَالٰی ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
اجنبیہ سے لذت کے ساتھ باتیں کرنا
کسی اجنبی عورت سے لذت کے ساتھ گفتگو کرنا یعنی اس کی باتوں یا لہجے ۔۔یا۔۔ آواز کی نرمی سے لطف اٹھانا باعث ِ ہلاکت ہے ۔حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورپُر نورصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’زبان کا زنا بات کرنا ہے ۔‘‘ (بخاری ، کتاب الاستئذان ، باب زنا الجوارح دون الفرج ، رقم الحدیث ۶۲۴۳، ج۴، ص۱۶۹)
مسئلہ :
’’تمام محارم سے عورت کو گفتگو کرنا اور انہیں اپنی آواز سنوانا جائز ہے اور اگر کوئی حاجت ہو اور اندیشۂ فتنہ نہ ہو اور تنہائی نہ ہو تو پردے میں رہتے ہوئے بعض نامحرم سے بھی گفتگو جائز ہے ۔‘‘ (تسہیل من فتاویٰ رضویہ ، ج ۱۰، نصف آخر ، ص ۱۶۱)
اللہ تَعَالٰی ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
گناہ کے کام پر کسی کی راہنمائی یا اعانت کرنا ممنوع ہے مثلاً کسی کو بتانا کہ فلاں کے گھر میں بہت مال ہے اگر وہ چوری کرلیا جائے تو کیا بات ہے؟یا فلاں سینما میں بڑی زبردست فلم دکھائی جارہی ہے چلو دیکھ کر آتے ہیں تمہارا ٹکٹ بھی میں بھروں گا…
قرآن مجید فرقان ِ حمید میں رب تَعَالٰی فرماتاہے :
وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪
ترجمۂ کنزالایمان : اورگناہ اورزیادتی پرباہم مدد نہ دو۔(پ ۶، المآئدۃ : ۲)
اللہ تَعَالٰی ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
اپنے ماتحت لوگوں کو گناہ کی اجازت دینا بھی زبان کی آفتوں میں سے ہے ۔ مثلاً کسی مرد کا اپنی بیوی یابیٹی یا بیٹے یا بہن وغیرہا کو گناہوں والی جگہ پر جانے کی اجازت دینایاکسی گناہ کے کام مثلاً وی سی آر یا کیبل وغیرہ پر فلم دیکھنے کی اجازت دینا ، …
اللہ تَعَالٰی ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع