دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Ki 2 Chabiyan | جنت کی دو چابیاں۔

book_icon
جنت کی دو چابیاں۔

(3)  حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  ’’جو دنیا میں اپنے بھائی کا گوشت کھاتاہے بروزِ قیامت وہ گوشت اسکے پاس لایا جائے گا اورکہا جائے گا ، اس مردے کے گوشت کو اسی طرح کھاؤجس طرح اسکی زندگی میں اس کا گوشت کھاتے تھے ۔ جب وہ اس حکم کی وجہ سے کھائے گا توپریشان ہوجائے گا اورچیختا رہے گا۔‘‘  (مجمع الزوائد ، کتاب الادب ، رقم الحدیث ۱۳۱۲۹، ج۸، ص۱۷۳)

        پیارے اسلامی بھائیو! ہم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ وہ ان اخروی پریشانیوں سے بچنے کے لئے غیبت سے مکمل پرہیز کرے اور سابقہ زندگی میں کی گئی غیبت کی معافی طلب کرے اور اگر اس شخص کو غیبت کی خبر ہوچکی ہو جس کی غیبت کی تھی تو اس سے بھی معافی مانگنا ضروری ہے ۔ (غیبت کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے امیرِ اہلِ سنت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس قادری مدظلہ العالی کے مکتوب’’غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کا مطالعہ فرمائیں ۔)

        اللہ  تَعَالٰی ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

ساتویں قسم                     

           چغلی کھانا                      

        علامہ نووی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں : ’’ لوگوں میں فساد ڈالنے کیلئے ایک کی بات دوسرے کو بتانا ’’چغلی ‘‘ہے ۔کسی ضرورتِ شرعی کے بغیر چغلی کرناحرام ہے مثلاً جسے بات پہنچا رہا ہے نہ پہنچانے میں اسے نقصان ہوگاتو بات بتانا واجب ہے کیونکہ اب یہ چغلی نہیں خیر خواہی ہوگی۔(حدیقہ ندیہ ، ج۲، ص ۴۲۷)

        افسوس ! آج ہمارے معاشرے میں یہ مرض بھی عام ہے۔بدقسمتی سے بعض لوگوں میں یہ مرض اتنی ترقی پا چکا ہوتا ہے کہ لاکھ کوشش کے باوجود اس کا علاج نہیں ہوپاتا۔ اس قسم کے لوگ جب تک اپنی لگائی ہوئی آگ سے کسی کا نشیمن جلتے ہوئے نہ دیکھ لیں انہیں کسی کروٹ چین نہیں آتا اورنہ ہی یہ ایک معرکہ سر کرنے کے بعد دوسرے میدان کی طرف بڑھ جانے میں تاخیر کرتے ہیں ۔ ایسوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ چغل خوری کی مذمت میں رحمن  عَزَّوَجَلَّ  اوراس کے حبیب صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین ملاحظہ کریں اور چغل خوری کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے اپنی آنکھیں بند ہونے سے پہلے کامل توبہ کی سعادت حاصل کر لیں ۔

چغل خور ی کی مذمت بیان کرتے ہوئے رب  تَعَالٰی فرماتاہے :  

وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍۙ(۱۰) هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ

ترجمۂ کنزالایمان :  اورہرایسے کی بات نہ سننا جو بڑا قسمیں کھانے والا ذلیل بہت طعنے دینے والا بہت ادھر کی ادھر لگاتا پھر نے والا ۔‘‘۲۹، القلم : ۱۰، ۱۱ )

جبکہ ، …

(۱)  حضرت ِ سیدنا عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ روایت کرتے ہیں کہ رحمت ِ عالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  ’’غیبت اورچغلی ایمان کو اس طرح قطع کر دیتی ہیں جیسے چرواہا درخت کو کاٹ دیتاہے۔ ‘‘ (الترغیب والترہیب ، کتاب الادب ، رقم الحدیث ۲۸، ج۳، ص۳۳۲)

 (۲)  حضرت ِ سیدتنا اسماء بنت یزید رضی اللہ  تَعَالٰی عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ  ’’ اللہ  تَعَالٰی کے بد ترین بندے وہ ہیں جو لوگوں میں چغلی کھاتے پھرتے ہیں اور دوستوں کے درمیان جدائی ڈالتے ہیں ۔‘‘  (مسند احمد، رقم۲۷۶۷۰، ج۱۰، ص۴۴۲)

 (۳)  حضرت ِ سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایاکہ :  ’’میرے نزدیک تم میں سب سے پسندیدہ لوگ وہ ہیں جو تم میں بہترین اخلاق والے نرم دل ، لوگوں سے محبت کرنے والے اور جن سے لوگ محبت کرتے ہونگے اور تم میں میرے نزدیک سب سے ناپسند یدہ لوگ وہ چغل خور ہیں جو دوستو ں کے درمیان تفرقہ ڈالتے اور پاک دامن لوگو ں میں عیب ڈھونڈتے ہونگے۔‘‘(مجمع الزوائد ، کتاب الادب، باب ماجاء فی حسن الخلق، رقم ۱۲۶۶۸، ج۸، ص ۴۷)

 (۴)   حضرت ِ سیدنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا کہ میں نے سرورِ کونین صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو فرماتے ہوئے سنا کہ’’ چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔‘‘

 (صحیح البخاری ، کتاب الادب ، باب مایکرہ من النمیمۃ ، رقم الحدیث ۶۰۵۶، ج۴، ص۱۱۵)

 (۵)  حضرت ِ سیدنا علاء بن حارث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ روایت کرتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :  ’’غیبت کرنے والوں ، چغل خور اورپاکباز لوگوں پر عیب لگانے والوں کا حشر کتوں کی صورت میں ہوگا۔‘‘ (الترغیب والترہیب ، کتاب الادب ، رقم الحدیث ۱۰، ج۳، ص۳۲۵)

اللہ  تَعَالٰی ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

آٹھویں قسم                       

       کسی پر تہمت باندھنا

        بلاثبوت ِ شرعی کسی مسلمان پر الزامِ گناہ جائز نہیں بالخصوص کسی پر زنا کا الزام لگانا ، جس کی شرعی سزا یہ ہے کہ اگر کسی پر زنا کا الزام لگانے والا اگر اپنے دعوے کو شرعاً ثابت نہ کرسکے تو اسے ۸۰ کوڑے لگائے جائیں ۔ اللہ  تَعَالٰی ارشاد فرماتاہے :

وَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَاْتُوْا بِاَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ فَاجْلِدُوْهُمْ ثَمٰنِیْنَ جَلْدَةً وَّ لَا تَقْبَلُوْا لَهُمْ شَهَادَةً اَبَدًاۚ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَۙ

ترجمہ کنزالایمان : اورجو پارسا عورتوں کو عیب لگائیں پھر چار گواہ معائنہ کے نہ لائیں تو انہیں اسّی کوڑے لگاؤ اور ان کی کوئی گواہی کبھی نہ مانو اور وہی فاسق ہیں ۔ ‘‘ ۱۸، النور : ۴)

نوٹ :   اس مسئلے کی تفصیل کے لئے بہار شریعت حصہ ۹ کا مطالعہ فرمائیں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن