دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Ki 2 Chabiyan | جنت کی دو چابیاں۔

book_icon
جنت کی دو چابیاں۔

        لیکن یاد رہے کہ اگرآپ کے سامنے کوئی شخص (معاذ اللہ   عَزَّوَجَلَّ  ) ایسا کلمہ کہہ ڈالے جسے علمائے کرام نے کفرقرار دیا ہوتو اُس پر فوری طور پر ’’کفر کا فتویٰ‘‘لگانے سے بھی پرہیز کریں کہ اسی میں عافیت ہے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ آپ کے سمجھنے میں غلطی ہوئی ہو اور وہ کلمہ کفر نہ ہو یا پھر وہ کلمہ توکفر ہو لیکن اس کے کہنے والے کو کافر نہیں کہا جاتا، اس لئے راہِ سلامت یہی ہے کہ ایسا شخص احتیاطاً تجدید ایمان کرنے کے بعد فوراً کسی مفتی صاحب سے رابطہ کرے۔ (اس بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب’’ایمان کی حفاظت‘‘کا مطالعہ فرمائیں )   

        پیارے اسلامی بھائیو! اگر کوئی شخص کلمہ کفر بکنے کے سبب کافر ہوجائے تو اس کا ایک نقصان تویہ ہوگا کہ اس کی پچھلی تمام نیکیاں برباد ہوجائیں گی جو توبہ کے بعد بھی واپس نہیں ملیں گی جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے :

وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِالْاِیْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهٗ٘

ترجمہ کنزالایمان : اورجو مسلمان سے کافر ہو اس کا کیا دھرا سب اکارت گیا۔‘‘(پ۶، المائدۃ : ۵ )

        اور اگر کسی بدنصیب کو توبہ کی توفیق نہ ملی اور حالت ِ کفر میں ہی اس کا انتقال ہوگیا تو اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں ڈال دیا جائے گا جیسا کہ سورۂ بقرہ میں ارشاد ہوتا ہے :

وَ مَنْ یَّرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِیْنِهٖ فَیَمُتْ وَ هُوَ كَافِرٌ فَاُولٰٓىٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِۚ-وَ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ

 ترجمہ کنزالایمان : اور تم میں جوکوئی اپنے دین سے پھرے پھر کافر ہوکر مرے تو ان لوگوں کا کیا اکارت گیا دنیا میں اور آخرت میں اور وہ دوزخ والے ہیں انہیں اس میں ہمیشہ رہنا ۔(پ۲، البقرۃ : ۲۱۷)

                                                اور جہنم کا ہلکے سے ہلکا عذاب بھی برداشت کرنے کی سکت انسان کے ناتواں بدن میں یقینا نہیں ہے کیونکہ اس کاہلکاترین عذاب جس شخص کو ہوگا اسے آگ کی جوتیاں پہنائی جائیں گی جس سے اس کا دماغ ہانڈی کی طرح کھولنے لگ جائے گا جیسا کہ حضرت ِ سیدناابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ ’’دوزخیوں میں سب سے ہلکا عذاب جس کو ہو گا اسے آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے جن سے اس کا دماغ کھولنے لگے گا۔‘‘ ( صحیح البخاری ، باب صفۃ الجنۃ والنار، رقم الحدیث ۶۵۶۱، ص۱۱۶۵ )   

    لہذا ! ہمیں چاہئے کہ پہلی فرصت میں کلمات ِ کفریہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں پھر اگر سابقہ زندگی میں ہم سے کوئی کلمۂ کفر صادر ہوگیا ہو تو فوراً توبہ کرکے تجدید ِ ایمان کریں اورآئندہ کے لئے اپنی زبان کو ایسے کلمات کی ادائیگی سے بچائیں ۔

مد ینہ :  اس کے لئے امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی کے رسالے ’’اٹھائیس کلمات کفر‘‘اورمکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب’’ایمان کی حفاظت‘‘کا مطالعہ فرمائیں ۔

 دوسری قسم        

   جھوٹ بولنا

        پیارے اسلامی بھائیو!جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی بات واقع (حقیقت)کے برعکس کہی جائے ۔مثلاً کسی نے پوچھا :  کیا آپ دوپہر میں سوئے تھے؟ اور آپ نے نہ سونے کے باوجود جواب دیا : ’’جی ہاں ، سویا تھا ۔‘‘(حدیقہ ندیہ ، ج۲، ص ۴۰۰)

   جھوٹ سے منع کرتے ہوئے اللہ  تَعَالٰی نے ارشاد فرمایا :

وَ اجْتَنِبُوْا قَوْلَ الزُّوْرِحُنَفَآءَ لِلّٰهِ

ترجمۂ کنزالایمان :   اوربچو جھوٹی بات سے ایک اللہ  کے ہوکر ۔‘‘ (پ۱۷، الحج : ۳۰، ۳۱ )

        ممانعت کے باوجود زبان کی اس آفت سے نہ بچنے والوں کو عذاب کی وعید سناتے ہوئے ارشاد فرمایا :

وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌۢ ﳔ بِمَا كَانُوْا یَكْذِبُوْنَ

ترجمہ کنزالایمان : اوران کے لئے دردناک عذاب ہے بدلا ان کے جھوٹ کا۔‘‘(پ۱، البقرۃ : ۱۰ )

        جبکہ سرکار ِ مدینہ سُرورِ قلب وسینہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا : ’’میں نے دیکھا کہ گویا ایک شخص میرے پاس آیا اور مجھ سے کہا : ’’اٹھئے۔‘‘ میں اٹھ کر اس کے ساتھ چل دیا۔ اچانک میں نے دیکھا کہ دو آدمی تھے ان میں سے ایک کھڑا ہوا تھا جبکہ دوسرا بیٹھا ہوا تھا ، جو کھڑا تھا اس کے ہاتھ میں ایک لکڑی تھی جس کے آگے لوہا لگا ہوا تھا ، وہ اسے بیٹھے ہوئے آدمی کی ایک باچھ میں ڈال کر کھینچتا حتی کہ وہ اس کے کندھے تک آجاتی پھر وہ اسے واپس کھینچتا اور دوسرے باچھ میں ڈال کر اسی طرح کھینچتا پھر جب اسے واپس کھینچتا تو وہ واپس اپنی جگہ آجاتی ۔ میں نے لے جانے والے سے پوچھا کہ یہ کون ہے ؟ تو اس نے جواب دیا کہ یہ جھوٹ بولنے والا شخص ہے اسے قیامت تک قبر میں عذاب دیا جاتا رہے گا۔‘‘(صحیح بخاری ، کتاب الجنائز، رقم الحدیث ۱۳۸۶، ج۱، ص۴۶۷)

جھوٹ کی مذمت کرتے ہوئے آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا :

٭ ’’جھوٹ، انسان کو رُسواکر دیتاہے اورچغلی عذابِ قبر کا سبب بنتی ہے ۔‘‘ (الترغیب والترہیب کتاب الادب ، رقم الحدیث ۲۸، ج۳، ص۳۶۸)

٭ ’’جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو فرشتہ اس کی بد بو سے ایک میل دور ہوجاتاہے ۔‘‘ (الترغیب والترہیب کتاب الادب ، رقم الحدیث ۳۰، ج۳، ص۳۶۹)

٭’’ سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے اور جھوٹ بولنا فسق و فجور ہے اور فسق و فجور دوزخ میں لے جاتا ہے۔‘‘ (مسلم، کتاب الادب، باب قبح الکذب، رقم۲۶۰۷، ص۱۴۰۵)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن