30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امام اعکرمہ بن عبد اللہ مدنی ہاشمی ، اما م عطاء ابن ابی رباح قرشی مکی استاذ امام ابو حنیفہ ، امام مسلم بن صبیح ابو الضحی کوفی ، و غیرہم جمیع تلامذہ عالم قرآن حبر الامۃحضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کا بھی یہ ہی مذہب ہے ۔
اما م قسطلانی مواہب لدنیہ شریف میں فرماتے ہیں
اخرج ابن خزیمۃ عن عروۃ ابن الزبیر اثباتہا ، و ربہ قال سائر اصحاب ابن عباس ، و جزم بہ کعب الاحبار و الزہری ۔
امام خلال کتاب السنہ میں اسحق بن مروزی سے راوی ۔
حضرت امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالی عنہ روایت کو ثابت مانتے اور اس کی دلیل فرماتے ۔
قول النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم رأیت ربی ۔
حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ، میں نے اپنے رب کو دیکھا ۔
نقاش اپنی تفسیر میں اس امام سند الانام رضی اللہ تعالی عنہ سے روای ۔
انہ قال : اقول بحدیث ابن عباس بعینہ ، رأی ربہ ،را ہ راہ حتی انقطع نفسہ ۔
یعنی انہو ں نے فرمایا : میں حدیث ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کا معتقد ہوں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنے رب کو اسی آنکھ سے دیکھا ، دیکھا دیکھا دیکھا، یہاں تک فرماتے رہے کہ سا نس ٹوٹ گئی۔
امام ابن الخطیب مصری مواہب شریف میں فرماتے ہیں ۔
جزم بہ معمر و آخرون ، و ہو قول الاشعری ، و غالب اتباعہ ۔
یعنی امام معمر بن راشد بصری اور ان کے سوا اور علماء نے ا س پر جزم کیا ، اور یہ ہی مذہب ہے اما م اہل سنت امام ابو الحسن اشعری اور ان کے غالب پیروں کا ،
علامہ شہاب خفاجی نسیم الریاض شرح شفاء قاضی عیاض میں فرماتے ہیں ۔
الاصح الراجح انہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم رأی ربہ بعین رأسہ حین اسری بہ کما ذہب ا لیہ اکثر الصحابۃ ۔
مذہب اصح و ارجح یہی ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے شب اسریٰ اپنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع