30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں پھونک مارتا تو وہ اللہ کے حکم سے پرندہ بن کر اڑ جاتا ، اور میں مادر زاد اندھے اور سفید داغ والے کودرست کر دیتا اور مردوں کو اللہ تعالیٰ کے اذن سے زندہ فرماتا ، مجھے بلند کیا اور پاک کیا ، مجھے اور میری والدہ ماجدہ کو شیطان مردود سے محفوظ رکھا، لہذا شیطان کا قابو ہم پر نہ چلا۔ پھر حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنے رب کی حمد و ثنا بیان فرمائی ، تم سب نے اپنے رب کی حمد و ثنا کی اب میں اپنے رب کی حمد کرتا ہوں ، تمام خوبیاں اللہ تعالیٰ کے لئے جس نے مجھے تما م عالموں کے لئے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا ، تمام مخلوق کے لئے بشیر نذیر بنایا ، مجھ پر قرآن کریم نازل فرمایا جس میں ہر چیز کا واضح بیان موجود ہے ، میری امت کو خیر امت فرمایا اور تمام امتوں میں افضل قرار دیا ، میری امت کو دنیا میں سب سے آخر میں بھیجا لیکن بروز قیامت پہلے حساب ہو کر داخل جنت ہو ں گے، میرے لئے میرا سینہ کشادہ فرمایا ،مجھ سے میرا بوجھ اتار دیا اور میرے ذکر کو بلند فرمایا ، مجھ کو تمام انبیاء کا خاتم او رسردار فرمایا ۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام نے فرمایا : بیشک ان تمام چیزوں میں حضور احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو تم سب پر فضیلت حاصل ہے ۔ پھر حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں تین برتن پیش ہوئے جن کے منہ بند تھے ، ان سے ایک برتن لایا گیا جس میں پانی تھا ، عرض کیا : نوش فرمائیں، آپ نے اس سے کچھ پیا ، پھر دوسرا برتن پیش ہوا اس میں دودھ تھا ، کہا گیا ، نوش فرمائیں ، آپ نے خوب سیر ہو کر پیا ، پھر تیسرا برتن پیش ہوا جس میں شراب تھی ، عرض کیا گیا: نوش فرمائیں ، فرمایا : اب مجھے خواہش نہیں میں سیراب ہو گیا ہوں ۔حضرت جبرئیل علیہ الصلوٰۃ و السلام نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! واضح رہے کہ یہ شراب عنقریب آپ کی امت پر حرام ہونے والی ہے ، اگر آپ اس سے آج کچھ پی لیتے تو آپ کی امت کے کچھ لوگ ہی اس سے بچتے ۔ پھر آسمان دنیا کی طرف عروج فرمایا ، حضرت جبرئیل نے دروازہ کھلوایا ، تو جواب آیا ، آپ کون ؟ آپ نے فرمایا : میں جبرئیل ہوں ، آواز آئی، آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ فرمایا : محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ، فرشتوں نے کہا : کیا ان کو لانے کے لئے آپ کو بھیجا گیا تھا ؟ بولے : ہاں ، سب ملائکہ نے کہا: اللہ تعالیٰ سلامت رکھے ہمارے بھائی اور اپنے نائب مطلق کو ، یہ بہترین بھائی اور بہترین خلیفہ ہیں ، ہم سب ان کی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، جب آپ دروازہ میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ ایک شخص ہیں جو اپنے قدو قامت میں کامل و اکمل ہیں، کسی عضو میں کسی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع