30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مطلق کو سلامت رکھے ، یہ بہترین بھائی اور بہترین خلیفہ ہیں ، ہم سب ان کی تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے ہیں ، راوی کہتے ہیں : پھر انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃو السلام سے ملاقات ہوئی ، ان سب حضرات نے اپنے رب کی مختلف انعامات پر حمد و ثنا بیان کی ، حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام نے یوں حمد بیان کی ، تمام خوبیاں اللہ تعالیٰ کے لئے جس نے مجھے ا پنا خلیل بنایا اور ملک عظیم عطا فرمایا ، میرے لئے ایسی امت بنائی جو میری تابعدار اور اللہ کی فرمانبرداررہی ، مجھے اللہ تعالیٰ نے آگ سے بچایا اور مجھ پر اس کو ٹھنڈا ور سلامتی والا بنایا ۔ پھر حضرت موسی علیہ الصلوٰۃ و السلام نے اپنے رب کی حمد وثنا بیان فرمائی اور کہا: تما م خوبیاں اس اللہ تعالیٰ کے لئے جس نے مجھے شرف ہم کلامی سے مشرف فرمایا ، اور آل فرعون کو بحر قلزم میں میرے ذریعہ غرق کیا ، اور بنی اسرائیل کو نجات بخشی ، میری امت سے ایک ایسی قوم بھی پیدا فرمائی جو سیدھا راستہ دکھاتی اورحق پر ثابت قدم رہتی ۔ پھر حضرت داؤد علیہ الصلوٰۃ و السلام نے اپنے رب کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا : تمام خوبیاں اللہ تعالیٰ کے لئے جس نے مجھے عظیم ملک عطا فرمایا ، اور زبور شریف کا علم بخشا ، لوہے کو میرے ہاتھ میں نرم کیا ، پہاڑوں اور پرندوں کو میرا مطیع بنایا کہ میرے ساتھ صبح وشام اللہ کی تسبیح بیان کرتے ، مجھے نبوت عطا فرمائی اور فصاحت کلام سے معززکیا یعنی حق و باطل میں فیصلہ کرنے والا کلام عطا فرمایا : پھر حضرت سلیما ن علیہ الصلوٰۃ و السلام نے اپنے رب کی حمد و ثنا اس طرح بیان فرمائی ، تما م خوبیاں اللہ تعالیٰ کے لئے جس نے ہواؤں کو میرے تابع کیا ، شیاطین میرے تابع فرماں رہتے ، میں جو چاہتا وہ میرے لئے بناتے پختہ عمارتیں ، مجسمے ، بڑے بڑے لگن جیسے حوض ہوں اور بھاری دیگیں جو چولہوں پر جمی رہتیں ، اور تابع کیا شیاطین ، انسانوں اور پرندوں کے لشکر کو ، بہت سے مومن بندوں پر فضیلت بخشی ، مجھے ایسی سلطنت بخشی جو میرے بعد کسی کو عطا نہ ہوئی ، اور میری باد شاہت میرے حق میں ایسی مبارک فرمائی کہ مجھ سے اس کاحساب نہ ہوگا ۔ پھر حضرت عیسی علیہ الصلوٰۃ و السلام نے اپنے رب کی حمد و ثنا بیا ن کی اور اس طرح فرمایا: تمام خوبیاں اللہ کے لئے جس نے مجھے اپنا مبارک کلمہ فرمایا ، اور مجھے حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ و السلام کے مثل پیدا فرمایا کہ ان کی تخلیق بغیر ماں باپ صرف مٹی سے ہوئی اور مجھے بغیر باپ کے پیدا فرمایا ، مجھے اپنی کتاب تو رات و انجیل کا علم بخشا اور نبوت سے سرفراز فرمایا ، ساتھ ہی مجھے یہ معجزہ بھی عطا کیا کہ میں مٹی سے پرند کی صورت بناتا اور اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع