دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

کی ہے ؟ عرض کیا : یہ جنت کی آواز ہے ، اپنے رب کے حضور عرض کر رہی ہے : اے میرے رب! مجھے وہ چیز عطا فرما جس کا تو نے مجھ سے وعد فرمایا ، میرے اندر بہت محل اور آراستہ کمرے ہیں ، ریشم و سندس کے عمدہ او ر تعجب خیز لباس ہیں ،موتی و مونگا اور سونا چاندی کی بہتات ہے ، میرے اندر کو زے ، پیالے ، لوٹے کثرت سے ہیں، اور میرے میوے کھجور یں ، انار ، دودھ اور شراب کی نہریں تو نے نہایت کثرت سے پیدا فرمائی ہیں ، لہذا مجھے و ہ عطا فرما جس کا تو نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : تیرے لئے مسلمان مرد و عورت اور مومن مرد و عورت ہیں اور ہر وہ شخص جو مجھ پر اور میرے رسولوں پر ایمان لایا ، نیک عمل کئے اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ، اور میرے مقابل کوئی ہمسر نہ ٹھہرایا ، جو مجھ سے ڈرا   و ہ امن والا ہے ، اور وہ جو مجھ سے مانگے میں اس کو عطا کر تا ہوں ، اور جو مجھے راضی کرنے کے لئے  کچھ خرچ کرے میں اس کا بدلا عنایت کر تا ہوں ، بیشک میں اللہ ہوں ، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں وعدہ خلافی نہیں کرتا ، بیشک مومن بندے کامیاب ہوئے اور برکت والی ہے خدا کی ذات جو بہترین خالق ہے ، جنت نے یہ مژد ہ سن کر عرض کیا : میں راضی ہوں۔      پھر ایک ایسی وادی سے گزر ہوا جس سے نہایت ڈراؤنی آوازی آئی اور نہایت بد بو دار ہوا ۔ فرمایا : اے  جبرئیل !یہ بد بو کیسی اور یہ آواز کس کی ہے ؟ عرض کیا یہ دوزخ کی آواز ہے ۔  بارگاہ خدا وند قدوس میں عرض کر رہی ہے : اے میرے رب  مجھے وہ چیز عطا فرما جن کا تو نے مجھ سے وعدہ فرمایا ، میرے اندرزنجیر یں اور طوق بہت ہیں ، میری بھڑک و لپٹ زیادہ ہے اور میرے اندر ذلت آمیز کھانے اور بد بودار چیزیں کثیر ہیں ،اور میرا عذاب و سزا کثرت   سے  ہیں، میری گہرائی بہت ہے اور گرمی سخت ہے ، مجھے وہ عطا فرماجس کا تونے مجھ سے وعدہ فرمایا ، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : تیرے لئے ہر مشرک  مرد و عورت ہے ، اور ہر کافر مرد و عورت اور ہر بد کار مرد و عورت ، اور ہر وہ مغرور و متکبر شخص جو قیامت پر ایمان نہیں رکھتا ، دوزخ نے کہا: میں راضی ہوں ۔راوی فرماتے ہیں : پھر حضور کا سفر جاری رہا  یہاں تک کہ بیت المقدس آپ کی سواری پہونچ گئی ، آپ نے اتر کر براق کو ایک چٹان سے باندھا اور اندر داخل ہو کر فرشتوں  کے ساتھ نماز ادا فرمائی ، جب نماز ہو چکی تو فرشتوں نے عرض کیا : اے جبرئیل !یہ آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ فرمایا : محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ، بولے : کیا ان کی طرف آپ کو بھیجا گیا تھا  ؟فرمایا : ہاں ، سب نے عرض کیا : اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی اور اپنے خلیفۂ

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن