30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پاس سے گزر ہوا جن کے پاس بھنا ہوا گوشت ہانڈیوں میں رکھا ہے ، اور پاس ہی کچا بد بو دار ناپاک گوشت بھی ہے ، یہ لوگ کچا بد بودار گوشت تو کھاتے ہیں لیکن پاکیز ہ بھنے گوشت کو ہاتھ نہیں لگاتے ۔ فرمایا : اے جبرئیل یہ کون لوگ ہیں ؟ عرض کیا : یہ آپ کی امت کے وہ لوگ جن کی دنیا میں حلال و پاکیزہ بیویاںتھیں لیکن یہ بد چلن عورتوں کے پاس شب باشی کرتے ، اور ان عورتوں کی مثال تھی جو اپنے پاک شوہروں کو چھوڑ کر بد چلن مردوں سے ساز باز رکھتیں اور انہیں کے پاس رات گزارتیں ۔ راوی کہتے ہیں : پھر حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا گزر ایک ایسی لکڑی کے پاس سے ہوا کہ راستہ میں اس لکڑی کے پاس سے جو کپڑا گزرتا ہے ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا ہے ، اور جو چیز بھی گزرتی ہے وہ پھٹ جاتی ہے ۔ فرمایا : اے جبرئیل یہ کیا ہے ؟ عرض کیا : یہ آپ کے ان امتیوں کی مثال ہے جو لوٹ مار کرتے ہیں پھر یہ آیت تلاوت کی ۔
و لا تقعدوا بکل صرا ط تو عدون و تصدون۔
اور ہر راستہ پر یوں نہ بیٹھو کہ راہ گیروں کو ڈراؤ اور اللہ کی راہ سے انہیں روکو۔
(کنز الایمان)
پھر ایک ایسے مرد کے پاس سے گزر ہوا جس نے لکڑیوں کا ایک بڑا گٹھا تیار کر لیا تھا جس کو اٹھا نہیں پا رہا تھا ، لیکن اس کے با وجود وہ مزید لکڑیاں لا کر اس میں اضافہ کر رہا ہے ، فرمایا : اے جبرئیل !یہ کون ہے ؟ عرض کیا : یہ آپ کا وہ امتی ہے جس کے پاس لوگوں کی امانتیں ہوتیں جن کی یہ بخوبی حفاظت نہیں کر پاتا تھا لیکن اس کے باوجودا ور زیادہ امانتوں کا خواہش مند رہتا ۔ پھر ایسی قوم سے گزر ہو ا جن کی زبانیں اور ہونٹ قینچیوں سے کاٹے جارہے تھے ، پھر اس کے بعد ویسے ہی ہوجاتے کہ ان میں کسی طرح کا نقص نہیں ہوتا، فرمایا : اے جبرئیل !یہ کون ہیں ؟ عرض کیا ـ: یہ آپ کی امت کے وہ مقرر ہیں جن کی تقریروں سے فتنے بر پا ہوتے اور یہ خود بے عمل بھی تھے ۔ پھر ایک چھوٹے سوراخ کے پاس سے گزر ہوا جس سے عظیم الجثہ بیل نمودار ہوا ، لیکن جب اس نے اس میں دو بارہ داخل ہونے کی کوشش کی تو داخل نہ ہو سکا ،فرمایا: اے جبرئیل !یہ کیا ہے ؟ عرض کیا: یہ شخص بڑے بول بولتا پھر شرمندہ ہوتا لیکن ان کو لوٹا نہیں سکتا تھا ۔ پھر ایک وادی کے پاس سے گزر ہوا جس سے ٹھنڈی پاکیزہ ہوا آرہی تھی ، اور مشک کی خوشبو ، اور ایک آواز بھی سنائی دی، فرمایا : اے جبرئیل !یہ ٹھنڈی ہوااور مشک کی خوشبو کیسی ہے ؟، اور یہ آواز کس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع