دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

       حضرت ابو ہریرہ  رضی اللہ تعالی عنہ سے  یا کسی دوسرے صحابی سے روایت ہے ( یہ شک   راوی حدیث حضرت ابو جعفر کی طرف سے ہے ) کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان ’’سبحا ن الذی اسری ‘‘ الآیہ  کی تفصیل اس طرح ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں  حضرت جبرئیل اپنے ساتھ حضرت میکائیل علیہما السلام کو لیکر حاضر ہوئے ۔ حضرت جبرئیل نے  حضرت میکائیل سے فرمایا : آب زمزم سے ایک طشت بھر کے لاؤ تاکہ میں آپ کے مقدس  قلب کو خوب ستھر اکردوں   اور آپ کے سینہ اقدس کو کھول دوں، راوی کہتے ہیں  :پھر آپ کے   مبارک پیٹ تک ایک شگاف لگایااور قلب مبارک کو تین مرتبہ دھویا ، ہر مرتبہ حضرت میکائیل   آب زمز م سے طشت بھر کے لاتے ،اس کے بعد آپ کا سینہ اقدس خوب کشادہ ہوگیا اور اس  میں بشری تقاضے کی رو سے جو چیز تھی اسے  دور کر دیا نیز حلم و بردباری ایمان و یقین اور اسلام  سے اس کو بھر دیا دونوں شانوں کے درمیان  مہر نبوت لگائی ، پھر براق آیا اور اس پر آپ سوار   ہوئے  اس کی رفتار اتنی تیز تھی کہ منتہائے نظر قدم پڑتا اور اس سے حضور کا سفر  اسی طرح  جاری رہا   اور ساتھ میں حضرت جبرئیل بھی تھے ۔ آپ کا گزر ایک ایسی قوم کے پاس سے ہوا  جو ایک دن  میں کھیتی کرتے اور اسی دن کاٹ لیتے ، جب کھیتی کاٹ کر فارغ ہوتے فورا پھر وہ ویسی ہی لہلہاتی  اور بدستور سابق یہ کاٹ لیتے ۔ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے فرمایا : اے جبرئیل یہ  کون لوگ ہیں ؟عرض کی : یہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے لوگ ہیں کہ ان کی نیکیاں  سات سو گنی تک بڑھاد ی جاتی ہیں  اور جو انہوں نے راہ  خدا میں خرچ کیا اللہ تعالی نے ا س کو  آخرت کے لئے  ذخیرہ فرمادیا اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے ۔ پھر ایک ایسی قوم کے  پاس  سے گزر ہوا جن کے سر پتھر سے کچلے جا رہے ہیں ، جب پورے طور پر کچل جاتے ہیں تو پھر ویسے  ہی دوبارہ صحیح ہو جاتے ہیں ، فرمایا : اے جبرئیل یہ کون لوگ ہیں ؟ عرض کیا: یہ وہ لوگ ہیں کہ جن  کے سر فرض نماز سے بوجھل رہتے ہیں ۔ پھر ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جن کے آگے پیچھے شرمگاہوں پر چتڑھے بندھے تھے اور اونٹ بکریوں کے طرح چل پھر رہے تھے ، ساتھ ہی  وہ ذلت کا کھانا ، تھوہڑ اور جہنم کے گرم گرم پتھر کھا رہے تھے ، آپ نے فرمایا : اے جبرئیل یہ کن لوگوں کی مثال ہے ؟عرض کیا : یہ ان لوگوں کی مثال ہے جو اپنے  مالوں کی زکوۃ نہیں  ادا کرتے  ، اللہ تعالی  نے ان پر کچھ ظلم نہیں کیا ، اور اللہ تعالی بندوں پر بالکل ظلم نہیں فرماتا ۔ پھر ایسی قوم کے

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن