دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

قادر مطلق  کی نیابت  مطلقہ  اور عالم  علوی میں  دست  بالا حاصل ہے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) لیکن  اس  کے سوا  اگر کسی صاحب  کو معلوم  ہو کہ اتنی  بڑی  جماعت  سے دو چار آدمیوں نے اور بھی اس معجزے کو روایت کیا ہو تو نشان دیں ۔

       بالجملہ ۔  یہ حدیث  واہبہ  ہے  جس کی بنا پر ہم  عقل و نقل  و اتباع حدیث  و علماء کو  ترک نہیں کر سکتے ، کیا یہ اکابر اس قدر  نہ سمجھے  تھے ، انہوں نے دیدہ و دانستہ  خدا و رسول پر افتراء گوارا کیا ۔  لا حول ولا قوۃ  الا باللہ  العلی  العظیم ، بلکہ  جب ایک راوی  اس حدیث  عدم  ظل  کے ذکوان  ہیں  اور وہ خود صالح  سمان  زیات  ہوں یا ابو عمر مدنی  مولائے  صدیقہ رضی اللہ  تعالیٰ   عنہما ترددفیہ  الزرقانی ، بہر تقدیر تابعی  ثقہ  معتمد علیہ ہیں ، کما ذکرہ  ایضاد… اور تابعین  و علمائے ثقات  اہل  ورع واحتیاط سے  مظنون یہی  ہے کہ  غالب حدیث  کو مرسلاً ا سی  وقت ذکر کریں  گے جب انہیں  شیوخ  وصحابہ کثیرین  سے اسے سنکر مرتبہ  قرب و یقین  حاصل کر لیا ہو۔  ابراہیم  نخعی  فرماتے ہیں  اور وجہ  اس کی ظاہر ہے کہ  درصورت  اسناد صدق  و کذب  سے اپنے  آپ کو غرض نہ  رہی ، جب ہم نے کلام کو اس کی طرف نسبت کر دیا  جس  سے سنا ہے تو  بری الذمہ  ہوگئے بخلاف  اس کے کہ اس کا ذکر  ترک کریں  اور  خود لکھیں  ،رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے ایسا  کیا ، ایسافرمایا ،  اس صورت میں  بار اپنے  سر پر  رہا تو عالم ثقہ  متورع ، محتاط  ، بے  کثرت  سماع و اطمینان  کلی  قلب کے ایسی  بات  سے  دور رہے گا اس طور پر ظاہر ایسا  معلوم ہوتا ہے     کہ سایہ نہ ہونا  بہت صحابہ نے دیکھا  اور ان سب سے ذکوان کوسماع حاصل ہواگر چہ ان کی روایات    ہم تک

نہیں پہونچیں ۔                                 

 ۶) خواب میں حضور کا دیدار واقعی ہوتا ہے

۲۸۴۲۔ عن انس بن مالک  رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : من رأنی فی المنام فقد رانی ، فان  الشیطان لا یتمثل بی۔

 

 

 

 

 

       حضرت انس بن مالک  رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے ارشاد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن