دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

         و علی تفنن عاشقیہ  بوصفہ                 یفتی  الزمان و فیہ  مالم  یوصف

 

  (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)

مقدمۂ  رابعہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

         صحابۂ کرام  میں ہزار وں  ایسے ہیں جنہیں طول صحبت  نصیب نہ ہوا اور بہت  ایسے ہیں  جنہوں نے  سوائے مجا مع عظیم  کے شرف زیارت نہ پایا،  غیر مدینہ  کے گروہ  کے گروہ  حاضر  ہوتے اور عرصۂ  قلیلہ  میں واپس  جاتے ،ایسی صورت  اور مجمع کی کثرت  میں موقع سایہ  پر نظر  اور اس کے ساتھ عدم سایہ کی طرف خیال  جانا کیا ضرور ، ظاہر  ہے کہ  مجمع  میں  سایہ ایک دوسرے سے ممتاز نہیں  ہوتا  اور کسی  شخص  خاص  کی نسبت امتیاز کرنا کہ اس  کے لئے  ظل ہے یا نہیں، دشوار ہوتا ہے  ،علاوہ بریں  یہ کس  نے واجب کیا کہ ان اوقات  پر حضور والا  دھوپ  یا چاندی  میں جلوہ فرما ہوں ، کیا مدینہ  طیبہ میں  سایہ  دار مکان  نہ تھے یا مسجد  شریف کہ اکثر  وہیں  تشریف رکھتے  ، بے سقف تھی ۔

       احادیث سے ثابت  کہ سفر میں صحابہ کرام حضور  کے لئے  سایہ دار پیڑ چھوڑ دیتے  اور جو کہیں  سایہ نہ ملا تو کپڑے وغیرہ کا سا یہ کر  لیا  جیسا  کہ روز قدوم  مدینہ طیبہ سیدنا ابی بکر الصدیق اور حجۃ  الوداع  میں واقع  ہو ا اور قبل ازبعثت تو ابر  سایہ  کے لئے متعین  تھا ہی ، جب چلتے  ساتھ چلتا اور جب ٹھہرتے ٹھہر جاتا ، اور ام المؤمنین خدیجہ رضی اللہ  تعالیٰ عنہا اور ان کے غلام  میسرہ  نے فرشتوں کو سر اقدس  پر  سایہ کرتے  دیکھا اور سفر  شام  میں آپ کسی  حاجت کو تشریف لے گئے  تھے، لوگوں  نے پیڑ کا سایہ گھیر  لیا  تھا ، حضور دھوپ میں  بیٹھ  گئے ،سایہ حضور پر جھک گیا ، بحیر عالم   نصاری  نے کہا دیکھو سایہ  ان  ان کی طرف  جھکتا  ہے اور بعض  اسفار  میں ایک  درخت خشک  و بے برگ کے نیچے  جلوس  فرمایا ،  فوراً زمین حضور کے گرد کی سبزہ زار ہوگئی  اور پیڑ  ہرا ہو گیا شاخیں  اسی ساعت  بڑھ گئیں  اور اپنی  کمال بلندی کو پہونچ کر  سائے کے لئے حضور پر لٹک گئیں ،چنانچہ یہ سب حدیثیں  کتب سیر میں  تفصیلا ً  مذکور ہیں ۔

       اب نہ  رہے مگر وہ لوگ  جنہیں طول صحبت روزی  نہ ہوا اور حضور کو آفتاب یا ماہتاب  یا چراغ  کی روشنی  میں ایسی  حالت  میں دیکھا کہ مجمع  بھی کم تھا اور موقع  سایہ  با لقصد  نظر  بھی کی  اور اداراک کیا کہ جسم  انور ہمسائیگی  سایہ  سے   دور ہے اور ظاہر ہے کہ ان سب کا احساس  و انکشاف

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن