30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رب کریم ! میں اپنی کم علمی ، بے نوائی اور ہیچ مدانی کا پورا احساس و اعتراف کرتے ہوئے تیری بارگاہ میں دست بدعا ہوں کہ مجھے علم نافع اور عمل صالح کی دولت سے مشرف فرما۔ خدمت دین کی توفیق رفیق عطا فرما اور ہر کام اپنی رضا کے لئے کرنے کے اسباب مہیا فرما۔
آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الکریم علیہ وعلی الہ وصحبہ افضل الصلوۃ واکرم التسلیم صلوۃ دائمۃ بدوام الملک الحی القیوم۔
بحمدہ تعالیٰ جس منزل کی طرف یہ حقیر سراپا تقصیر ۴؍ محرم الحرام ۱۴۱۴ھ مطابق ۲۵؍ جون ۱۹۹۳ء بروز جمعہ مبارکہ بوقت دس بجکر ۵۷ منٹ پر روانہ ہوا تھا آج اسی یوم سعید میں بتاریخ
۲۵ ؍ رمضان المبارک ۱۴۲۱ھ مطابق ۲۲؍ دسمبر ۲۰۰۰ ء ماہ رمضان اور جمعۃ الوداع کی مبارک ساعتوں میں بعد نماز جمعہ ۴ بج کر ۸ منٹ پر اس منزل سے ہمکنار ہوا اور یہ مجموعہ احادیث اپنے اختتام کو پہونچا۔ فالحمد لللہ علی ذلک۔
کل مدت :۔ ۷ سال ۸ ماہ ۲۵ ایام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع