30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بدفالی لینا اور اس پر عمل کرنا مشرکین کا طریقہ ہے ۔
فتاوی رضویہ حصہ اول ۹/۲۰۹
(۱۰)علم رمل ناجائز ہے
۳۶۳۵۔ عن معاویۃ بن الحکم السلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قلت یارسول اللہ ! انی حدیث عہدبجاہلیۃ وقد جاء اللہ بالاسلام ،وان منار جالا یأتون الکھان قال: فلاتأتھم ،قال : ومنا رجال یتطیرون ،قال : ذلک شیٔ یجدونہ فی صدورھم فلایصدھم ،وقال ابن الصباح : فلا یصدنکم ،قال : قلت : ومنا رجال یخطون ، قال : کان نبی من الانبیاء یخط ،فمن وافق خطہ فذاک ۔
حضرت معاویہ بن حکم سلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے بارگاہ رسالت میں حاضر ہوکر عرض کی : یارسول اللہ ! میرازمانہ جاہلیت سے قریب ہے ۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں اسلام کی دولت سے مشرف فرمایا ،ہم میں بعض لوگوں کا حال یہ ہے کہ کاہنوں کے پاس جاتے ہیں ،فرمایا : تم وہاں نہ جانا ، میں نے عرض کی : ہم میں سے بعض پرنداڑاکر فال لیتے ہیں ،فرمایا : یہ ان کے خیالات فاسدہ ہیں ، ان کی بنا پرکاموں سے نہ رکیں ،عرض کی : بعض لکیریں کھینچ کر آئندہ کی بات بتاتے ہیں ،فرمایا : ایک پیغمبر ( حضرت دانیال علیہ السلام ) خط کھینچتے تھے جسکا خط ان کے موافق ہوگا تو درست ہے ۔۱۲م
{۵} امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
اس حدیث سے یہ ٹھرادینا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے رمل پھینکنے کی اجازت دی ہے ،حالانکہ حدیث صراحۃً مفید ممانعت ہے ، کہ جب حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس کا جواز موافقت خط انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام سے مشروط فرمایا اور وہ معلوم نہیں تو جواز بھی نہیں ۔
امام نووی فرماتے ہیں : ۔
مقصودحدیث تحریم رمل ہے کہ اباحت بشرط موافقت ہے اور وہ نامعلوم تو اباحت بھی معدوم ۔
مرقاۃ شرح مشکوۃ میں ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع