30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت حذیفہ بن اسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک عورتوں کے رحم پر ایک فرشتہ متعین ہے ،جب اللہ تعالیٰ چاہتاہے کہ وہ فرشتہ باذن الہی کچھ خلق کرے تو چالیس دن سے زیادہ وہ یونہی رہتاہے ۔
۳۶۱۹۔ عن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : ان احدکم یجمع خلقہ فی بطن امہ اربعین یوما ،ثم یکون فی ذلک علقۃ مثل ذلک ،ثم یکون فی ذلک مضغۃ مثل ذلک ،ثم یرسل اللہ الملک فینفخ فیہ الروح ویومر باربع کلمات بکتاب،رزقہ ،واجلہ ،وعملہ ،وشقی اوسعید فوالذی لاالہ غیرہ ! ان احدکم لیعمل بعمل اھل الجنۃ حتی مایکون بینہ وبینھا الا ذراع فسبق علیہ الکتاب فیعمل بعمل اھل النار فیدخلھا ،وان احدکم لیعمل بعمل اھل النار حتی مایکون بینہ وبینھا الاذراع فیسبق علیہ الکتاب فیعمل بعمل اھل الجنۃ فیدخلھا ۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بچہ کا مادۂ آفرینش چالیس دن تک ماں کے پیٹ میں جمع ہوتاہے ،پھر اتنے ہی دن جماہوا خون رہتاہے ، پھر اتنے ہی دنوں گوشت کی بوٹی ،جب تین چلے گزر لیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف ایک فرشتہ بھیجتاہے کہ وہ اس میں جان ڈالتاہے ،اور چار چیزیں لکھنے کا اسے حکم دیاجاتاہے ،یعنی رزق ،عمر عمل اور یہ کہ بدبخت ہے یانیک بخت ، قسم اس ذات کی جسکے سواکوئی معبود نہیں ! بیشک تم میں کے کچھ لوگ جنتیوں کے کام کرتے رہتے ہیں اور جب جنت سے ایک گز کا فاصلہ رہ جاتاہے تووہ نوشتہ سبقت کرتاہے اور وہ شخص دوزخیوں کے کام کرکے دوزخی ہوجاتاہے ۔اور بعض وہ ہیں جو دوزخیوں کے کام کرتے رہتے ہیں اور جب دوزخ سے ایک گز کا فاصلہ رہ جاتا ہے تو نوشتہ سبقت کرتاہے اور جنتیوں کے کام کرکے یہ جنتی ہوجاتاہے ۔۱۲م
{۴}امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
دیکھو اللہ عزوجل فرماتا ہے : ھوالذی یصورکم فی الارحام کیف یشاء۔
اللہ ہے کہ تمہاری تصویر فرماتاہے ماؤں کے پیٹ میں جیسے چاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۶۱۹۔ الصحیح لمسلم، کتاب القدر ۲/۲۳۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع