دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

       بقی وجہک الباقی الدائم و عبدک جبرئیل  و میکائیل و ملک الموت۔

        باقی ہے تیرا وجہ کریم  کہ ہمیشہ رہے گا اور  تیرے بندے  جبرئیل و  میکائیل  و ملک الموت،  حکم ہوگا تغرف نفس میکائیل ،  میکائیل کی روح قبض کر وہ  عظیم پہاڑ کی طرح  گریں  گے۔پھر فرمائے گا اور وہ  خوب جانتا ہے ، اب کون باقی ہے عرض کریں گے ،  وجہک الباقی الکریم وعبدک جبرئیل  و  ملک الموت، تیرا  وجہ کریم کہ ہمیشہ رہے گا اور تیرے بندے جبرئیل و ملک الموت۔   فرمائے گا: تغرف نفس جبرئیل ، جبرئیل  کی  روح قبض کر، وہ اپنے پر پھٹپھٹاتے ہوئے سجدے میں گر جائیں گے، پھر  فرمائے گا:   اور وہ خوب جانتا ہے،  اب کون رہا؟ عرض  کریں گے: وجہک الکریم وعبدک ملک الموت،  وہو میت ۔ تیرا وجہ کریم کہ  ہمیشہ رہے گا اور تیرا بندہ کہ  ملک الموت کہ وہ بھی مرے گا، فرمائے گا: مت،  مر جاؤ، وہ بھی  مر جائیں  گے،  پھر فرما ئے گا: ابتدا میں  نے خلق بنائی اور  میں  پھر اسے زندہ کروں  گا، کہاں ہیں سلاطین ، مغرور جو ملک کا دعوی کر تے  تھے،  کوئی جواب دینے والا نہ  ہوگا،  خود  فرمائے گا،  لللہ  الواحد القہار، آج بادشاہی ہے اللہ  غالب کی۔

       ملفق منہما وعندہ الفریابی  ان اٰخرہم موتا جبرئیل ۔ واللہ  تعالیٰ اعلم،

        ثم اقول:۔ اس حدیث سے ملائکہ  مقربین کا روز قیامت زندہ  رہنا معلوم ہی ہوا، اور حدیث میں  سیدنا علی  مرتضی کر م اللہ تعالی وجہہ سے گزرا کہ یہ بیشمار فرشتے جو روزانہ بنتے ہیں  قیامت تک ملائکہ کے ساتھ  اڑتے پھریں گے، اور حدیث میں  گزرا کہ یہ  ستر  ہزار فرشتے جو روز  بنتے ہیں  قیامت تک تسبیح الہی کریں گے۔ حدیث میں  گزرا وہ  فرشتہ قیامت تک مصلی پر درود  بھیجتا ہے۔

       روایت سخاوی میں  گزرا اس کے  پر کے قطروں  سے جو فرشتے  بنتے ہیں  قیامت تک مصلی کے  لئے استغفار کریں  گے، ہر مسلمان کے ساتھ جو  کراماًکاتبین ہیں  ان کے لئے حدیث میں  آیا، مرگ مسلمان کے بعد آسمان پر  جاتے اور وہاں رہنے کا اذن  طلب کر تے ہیں ، حکم ہوتا ہے میرے  آسمان میرے فرشتوں سے بھرے ہیں کہ وہ میری تسبیح کر تے ہیں  عرض کر  تے: تو ہمیں  حکم ہو کہ زمین میں  رہیں  فرمان ہو تا ہے میری  زمین مخلوق سے  بھری ہے کہ میری  تسبیح کر تے ہیں۔

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن