30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فتوحات شریف کے باب ۵۱۸ میں فرمایا :۔
انہ لیس للملائکۃ اٰخرۃ ہو ذلک انہم لا یمو تون فیبعثون وانما ہو صعق و افاقۃ کا لنوم والا فاقۃ منہ عندنا ذالک حال لا یزال علیہ الممکن فی التجلی الاجمالی دنیا وآخرۃ الخ، نقلہ فی الیواقیت والجواہر۔
اقول:۔ شاید یہ مسئلہ تجسم و تجرد ملائکہ پر مبنی ہو جو ا نہیں نفوس مجردہ مانتے ہیں جیسے امام حجۃ الاسلام غزالی وغیرہ ان کے طور پر ملائکہ کیلئے موت نہ ہونی چائیے کہ روح کبھی نہیں مرتی، موت جسم کے لئے ہے یعنی روح کا س سے جدا ہو جانا، اور ملائکہ کو اجسام لطیفہ کہتے ہیں جن سے نفوس شریفہ متعلق ہیں جیسا جمہور اہل سنت کا مسلک ہے اور صدہا طور پر نصوص اسی طرف ناظر، ان کے نزدیک ملائکہ کو موت سے چارہ نہیں اور یہ ہی؎ ظاہر مفاد آیت ۔ اور احادیث تو اس میں بالتصریح وارد تو یہی صحیح و معتمد ہے ، وقال کل نفس ذائقۃ الموت، ہر جان موت کا مزہ چکھے گی۔
عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی جب آیۂ کریمہ، کل من علیہا فان، نازل ہوئی کہ جتنے زمین پر ہیں سب فنا ہو نے والے ہیں ، ملائکہ بولے زمین والے مرے یعنی ہم محفوظ ہیں جب آیہ ٔ کریمہ کل نفس ذائقۃ الموت ، نازل ہوئی کہ ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے ، ملائکہ نے کہا اب ہم بھی مرے ذکر ہ الامام الرازی فی مفاتیح الغیب، بن جریر انہیں سے راوی قال: وکل ملک الموت بقبض ارواح المومنین والملائکۃ۔ الحدیث۔
یعنی ملک الموت مسلمانوں اور فرشتوں کی روح قبض کرنے پر مقرر ہیں ۔
نیز ابن جریرو ابو الشیخ وغیرہما ایک حدیث طویل میں ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی حضور والا صلی ا اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: آخرہم موتا ملک الموت ، فرشتوں میں سب سے پیچھے ملک الموت مریں گے۔
بیہقی و فریاوی نے بروایت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ایک حدیث میں تفصیلا انکی کیفیت موت روایت کی۔ کہ جب سب فنا ہوں گے جبرئیل و میکائیل و ملک الموت باقی رہیں گے، رب تبارک و تعالیٰ کہ دانا تر ارشاد فرمائے گا: اے ملک الموت اب کون باقی ہے ؟ عرض کریں گے:۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع