دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

 

 

میں کون مجھ جیسا ہے ۔

       آخر علامہ خفاجی کو فرماتے سنا :  آپ کا بشر ہونا  اور نور درخشندہ  ہونا منافی نہیں  کہ اگر سمجھے تو وہ نور علی نور ہیں پھر  اس خیال فاسد پر کہ ہم  سب کا سایہ ہوتا ہے ان کا بھی ہوگا تو ثبوت  سایہ کا قائل  ہونا عقل  و ایمان  سے کس درجہ  دور پڑتا ہے ۔

       محمد     بشر   لا  کالبشر

       بل ہو یاقوت  بین  الحجر

       صلی اللہ تعالیٰ علیہ و علی  اٰلہ و صحبہ اجمعین ۔

       القائے  جواب :۔ایقاظ  دفع  بعض  اوہام و امراض میں،  اس مقام  پر باوجودیکہ قلب بحمداللہ غایت اطمینان  و تسلیم  پر تھا  مگر مرتبہ  کاوش  وتنقیح  میں بوسوسہ  ایک  خدشہ ذہن  ناقص میں گزرا تھا یہاں تک کہ  حق جل جلالہ  نے اپنے کرم عمیم  سے فقیر کو اس  کا جواب القاء فرمایا  جس سے چشم  تصور  کو نور اور دل منتظر کو سرور حاصل  ہو ا، الحمد اللہ  علی ما اولی  الصلوۃ  السلام علی ہذا  المولی  فاقول  و باللہ  التوفیق ۔

 مقدمۂ اولی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

       احادیث  صحیحہ  سے ثابت  کہ صحابہ کرام رضوان اللہ  تعالیٰ  علیہم اجمعین  حضور  رسالت میں نہایت  ادب و وقار سے سر جھکائے ،آنکھیں  نیچے کئے بیٹھے رعب جلال سلطانی  ان کے قلوب صافیہ پر ایسا مستولی ہوتا کہ اوپر نگاہ اٹھانا ممکن نہ تھا  ۔

       مسور بن  مخرمہ اور مروان بن الحکم  حد یبیہ  کے طویل  قصے  میں  روایت کرتے ہیں کہ عروہ اصحاب  نبی  کو گھور رہا تھا، اس نے کہا کہ بخدا  !رسول  اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے جب  بھی ناک  سنکی تو کسی نہ کسی صحابی کے ہاتھ میں پڑی اور اس نے اپنے چہرہ پر ملی اور اپنے جسم پر لگائی ، جب  آپ نے حکم دیا  تو انہوں نے ماننے  میں جلدی کی، جب آپ وضو فرماتے  تو وہ وضو کا پانی  لینے  پر لڑنے کی قریب ہوجاتے ،اور جب گفتگو فرماتے تو صحابہ اپنی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن