دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

(۱۴)خدا کے ولی سے دشمنی خدا وندقدس سے اعلان جنگ ہے

 ۳۵۹۳۔ عن ابی ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : قال اللہ تبارک وتعالیٰ : من عادی لی ولیا فقد اذنتہ بالحرب ۔

        حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : جومیرے کسی ولی سے عداوت رکھے میں نے  اعلان دیدیا اس سے لڑائی کا ۔

 ۳۵۹۴۔ عن معاذبن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی  اللہ تعالیٰ علیہ وسلم :من عادی اولیاء اللہ فقد بارذ اللہ بالمحاربۃ ۔

        حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا: جس نے اولیا ء اللہ سے عداوت کی وہ سرمیدان خداکے ساتھ لڑائی کو نکل آیا۔                                            فتاوی رضویہ   ۳/۲۹۹

{۴}امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں

       پہلی حدیث میں جنگ کی ابتدافرمانا اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ دلیل واضح ہے کہ عداوت ولی سخت باعث ایذائے رب عزوجل ہے ،اور رب عزوجل فرماتاہے :

       ان الذین یوذون اللہ ورسولہ ،لعنھم اللہ فی الدینا والآخرۃ واعدلھم عذابا مھینا۔

       بیشک وہ جو اللہ ورسول کو  ایذادیتے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی دنیاوآخرت میں ،اور ان کے لئے  ذلت کا عذاب تیار کررکھاہے ۔

       ظاہر ہے کہ مسلمان اگرچہ عاصی معاذاللہ معذب ہوآخرت میں اپنے رب کا ملعون نہیں ورنہ بالآخر رحمت ونعمت اور جنت ابدی نہ پاتا، اس کی نارنار تطھیر ہے ،نہ نارلعنت و ابعادوتذلیل وتحقیر ،تو جسے اللہ عزوجل دنیاوآخرت میں ملعون کرے وہ نہ ہوگا مگر کافر ،یہ وہاں ہے کہ بعد وضوح حق براہ عناد ہو ، جس طرح اب وہابیہ ماردین اعدائے دین کاحال ہے ۔                                                                                     فتاوی رضویہ   ۶/۳۵

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن