30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱۵) حضرت براء بن مالک کی فضیلت
۳۵۵۶۔ عن انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم :کم من اشعث اغبر ذی طمر ین لا یؤ بہ لہ ، لواقسم علی اللہ لا برہ، منہم البراء بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ْ نے ارشاد فرمایا: بہت الجھے بال میلے کپڑے والے جنکی کوئی پرواہ نہ کرے ایسے ہیں کہ اللہ عزوجل پر کسی بات میں قسم کھالیں تو خدا ان کی قسم سچی ہی کرے، انہیں میں سے براء بن مالک ہے۔فتاوی رضویہ ۹/ ۱۷۲
{۳}امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
یہ مرکب اقدس کے حدی خواںتھے ، عجب دلکش آواز رکھتے اور بہت خوبی سے اشعار حدی پڑھتے ، یہ اجلہ صحابہ کرام سے ہیں ، بدر کے سوا سب مشاہد میں شریک ہوئے۔
ایک روز حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے پاس گئے ، اس وقت اشعار اپنے الحان سے پڑھ رہے تھے ، انہوں نے کہا: اللہ عزوجل نے آپ کو وہ چیز عطا فرمائی جو اس سے بہتر ہے ، یعنی قرآن عظیم ، فرمایا : کیا یہ ڈرتے ہو کہ میں بچھونے پر مروں گا، خدا کی قسم! اللہ مجھے شہادت سے محروم نہ کریگا ۔سو کافر تو میں نے تنہا قتل کئے ہیں ، اور جو شرکت میں مارے ہیں وہ علاوہ ، جب خلافت امیر المؤمنین فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں قلعۂ تستر پر حملہ ہوا اور مسلمانوں کو سخت دقت پیش آئی ، حدیث مذکور سنے ہوئے تھے، ان سے کہا اپنے رب پر قسم کھائیے ، انہوں نے قسم کھائی کہ اے رب میرے ! کافروں پر ہمیں قابو دے ، کہ ہم ان کی مشکیں کس لیں اور مجھے اپنے نبی سے ملا ۔ یہ کہکر حملہ آور ہوئے اور ان کے ساتھ مسلمانوں نے حملہ کیا ، ایرانیوں کا سپہ سالا ہرمزان مارا گیا ، کافر بھاگ گئے براء شہید ہوئے ، رضی اللہ تعالی عنہ ۔ فتاوی رضویہ حصہ اول ۹/۱۷۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۵۵۶۔ کنز العمال للمتقی، ۳۳۱۵۴ ، ۱۱/۶۵۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع