30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور بعد فتح تو راہ خدا میں جوان کے جہاد ہیں آسمان وزمین ان کے آواز ے سے گونج رہے ہیں اور اللہ عزوجل نے دونوں فریق سے بھلائی کا وعدہ فرمایا اور مریض القلب معترضین جو ان پر طعن کریں کہ فلاں نے یہ کام کیا اگر ایمان رکھتے ہوں تو ان کا منہ تتمہ آیت سے بند فرمایا دیا کہ و اللہ بما تعملون خیبر، مجھے خوب معلوم ہے جو کچھ تم کرنے والے ہو مگر میں تو تم سب سے بھلائی کا وعدہ فرما چکا ، اب یہ بھی قرآن عظیم ہی سے پوچھ دیکھے کہ اللہ عزوجل نے جس سے بھلا ئی کا وعدہ فرما یا اس کے لئے کیا ہے فر ما تا ہے :۔
ان الذین سبقت لہم منا الحسنی اولئک عنہا مبعدون لا یسمعون حسیسہاوہم فی ما اشتہت انفسہم خالدون لا یحزنہم الفزع الاکبر وتتلقہم الملائکۃ ہذا یومکم الذی کنتم توعدون ۔
بیشک وہ جن کے لئے ہمارا وعدہ بھلائی کا ہو چکا جہنم سے دور رکھے گئے ہیں اس کی بھنک تک نہ سنیں گے اور اپنی من مانتی نعمتوں میں ہمیشہ ر ہیں گے وہ قیامت کی سب سے بری گھبراہٹ انہیں غمگین نہ کر ے گی اور ملائکہ ان کا استقبال کریں گے یہ کہتے ہوئے کہ یہ ہے تمہارا وہ دن جسکا تم سے وعدہ تھا ۔ ان ارشادات الہیہ کے بعد مسلمان کی شان نہیں کہ کسی صحابی پر طعن کرے بفرض غلط بفرض باطل طعن کرنے والا جتنی بات بتا تا ہے اس سے ہزار حصے زائد سہی اس سے یہ کہیے : أأنتم اعلم ام اللہ، کیا تم زیادہ جانو یا اللہ کیا اللہ کو ان باتوں کی خبر نہ تھی باہمہ وہ ان سے فرما چکا کہ میں نے تم سب سے بھلائی کا وعدہ فرما لیا تمہارے کام مجھ سے پوشیدہ نہیں ،تو اب اعتراض نہ کریگا مگر وہ جسے اللہ عزوجل پر اعتراض مقصود ہے ۔ عمر و بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ جلیل القدر قریشی ہیں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے جد امجد کعب بن لوی رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی اولاد سے اور ان کی نسبت وہ ملعون کلمہ طعن فی النسب کا اگر کہا ہوگا تو کسی رافضی نے پھر وہ صدیق و فاروق کو کب چھوڑتے ہیں عمر و بن عاص کی کیا گنتی رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین وسیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون ۔ فتاوی رضویہ ۱۱/۴۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع