30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ثانیا ۔ ابن سبع نے حضور کے خصائص میں کہا : جُوں آپ کو ایذا نہ دیتی علامہ سیوطی نے خصائص کبرے میں اسی طرح ابن سبع سے نقل کیا اور برقرار رکھا ۔کما مر اور ملا علی قاری شرح شمائل میں فرماتے ہیں :۔
ومن خواصہ ان ثوبہ لم یقمل
ثالثا ۔ ابن سبع نے فرمایا جس جانور پر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سوار ہوتے عمر بھر ویسا ہی رہتا اور حضور کی برکت سے بوڑھا نہ ہوتا ، علامہ سیوطی خصائص میں فرماتے ہیں
باب قال ابن سبع من خصائصہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ان کل دابۃ رکبہا بقیت علی القدر الذی کانت علیہ ولم تہرم ببرکتہ ۔
ابن سبع نے کہا کہ آپ کے خصائص میں سے یہ تھا کہ آپ جس جانور پر سوار ہوتے تو وہ عمر بھر ویسا ہی رہتا اور آپ کی برکت کے باعث بوڑھا نہ ہوتا ،
رابعاً۔ امام ابو عبد الرحمن بقی بن مخلد قرطبی رحمۃ اللہ علیہ نے جو اکابراعیان مأتہ ثالثہ سے ہیں حضرت ام المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حکایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جیسا روشنی میں دیکھتے ویسا ہی تاریکی میں ۔
اس حدیث کو بہیقی نے موصولاً مسند روایت کیا اور علامہ خفاجی نے اکابر علماء مثل ابن بشکوال وعقیلی و ابن جوزی وسہیلی سے اس کی تضعیف نقل کی یہاں تک کہ ذہبی نے تو میزان الاعتدال میں موضوع ہی کہہ دیا ، بہ ایں ہمہ خود علامہ خفاجی فرماتے ہیں جیسا بقی بن مخلد وغیرہ ثقات نے اسے ذکر کیا اورحضور والا کی شان سے بعید نہیں تو اس کا انکار کس وجہ سے کیا جائے۔
وہذا نصہ ملتقطا وحکی بقی بن مخلد ابوعبد الرحمن القرطبی مولدہ فی رمضان سنۃ احدی وما ئتین و توفی سنۃ ست و سبعین وما ئتین عن عائشۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا انہا قالت : کان النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یری فی الظلمۃ کما یری فی الضوء وفی روایتہ کما یری فی النور ولا شک انہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کان کامل الخلقۃ قوی الحواس فوقوع مثل ہذا منہ غیر بعید وقد رواہ الثقات کابن مخلد ہذا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع