دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

 

  رسول اللہ صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم  کا کجاوا  پشت  مرکب  سے گر گیا  تھا میں نے حضور اقدس  صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم کو فرماتے  سنا  کون ہے کہ میرا کجاوہ  ٹھیک کردے  اور جنت لے ۔ یہ سنتے  ہی طلحہ  دوڑے اور کجاوا  درست کر دیا، حضور  پر نور صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم سوار ہوئے  اور ان  سے ارشاد فرمایا : اے طلحہ ! یہ جبرئیل ہیں تجھے سلام  کہتے اور بیان کرتے ہیں کہ  میں قیامت کے ہولوں  میں  تمہارے ساتھ رہوں گا  یہاں تک کہ  ان سے تمہیں  نجات  دوں گا ،زبیر بن  عوام  کو کیا  کہیں گے،  میں نے رسول اللہ صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم  کو دیکھا  کہ حضور  آرام  فرماتے  تھے ، زبیر  بیٹھے  پنکھا  جھلتے  رہے یہاں تک کہ محبوب  رب العالمین  صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم بیدار ہوئے  فرمایا : اے ابو عبد اللہ  ( زبیر رضی اللہ  تعالیٰ عنہ کی کنیت  ہے )کیا جب سے  توجھل  رہا  ہے ؟  عرض کی : میرے  ماں باپ  حضور پر نثار  جب سے برا بر جھل رہا ہوں، سید عالم  صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم نے فرمایا :  یہ جبرئیل  ہیں،  تجھے  سلام کہتے ہیں اور بیان کرتے ہیں  کہ میں  روز قیامت  تمہارے  ساتھ  رہوں گا  یہاں تک کہ  تمہارے چہرے سے جہنم  کی اڑتی چنگاریاں  دور کردوں گا ۔  سعد بن ابی وقاص کو  کیا کہیں  گے، میں نے روز بدر دیکھا ، سید عالم  صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم نے چودہ  بار ان  کی کمان چلہ باندھ کر انہیں عطا کی  اور فرمایا :  تیر مار  تیرے  قربان  میر  ے ماں  باپ۔عبد الرحمن بن عوف کو کیا  کہیں گے ، میں نے  رسول اللہ صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم کو دیکھا حضور خاتون جنت  رضی اللہ  تعالیٰ عنہا کے یہاں  تشریف فرما تھے،  دونوں  صاحب زادے  رضی اللہ  تعالیٰ  عنہما  بھوکے  روتے  بلکتے  تھے  ،سید  المرسلین  صلی  اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ کون ہے کہ کچھ ہماری خدمت میں حاضر  کرے  ،اس پر عبد الرحمن  بن عوف حیس ( کہ خرمائے خستہ  بر آوردہ  اور پنیر کو  باریک کوٹ کر گھی  میں گوندھتے  ہیں  )  اور دو روٹیا ں  کہ ان کے بیچ میں  روغن رکھا  تھا  لے کر حاضر ہوئے ، رحمت  عالم صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم نے فرمایا :   اللہ تعالیٰ تیرے  دنیا کے کام درست کردے  او ر تیری آخرت  کے معاملہ  کا   تو  میں ذمہ دار ہوں ۔

       امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ  فرماتے ہیں:۔      

       معاذ بن المثنی  فی  زیادات  مسند مسدد والطبرانی فی الاوسط وابو نعیم  فی فضائل الصحابۃ و ابو بکر الشافعی فی الغیلا نیات   وابو الحسن بن بشران  فی فوائدہ والخطیب فی تلخیص المتشابہ و ابن عساکر فی تاریخ  دمشق  والدیلمی فی مسند  الفردوس  عن عبداللہ  بن عمر  رضی اللہ  تعالی عنہما ۔

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن