دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

                    {۵}امام احمد  رضا  محدث بریلوی قدس سرہ  فرماتے ہیں

       حضرت  علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے راوی میں  بیمار تھا  خدمت  اقدس حضور سرور  عالم صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم  میں حاضر ہوا ، حضور نے  مجھے اپنی جگہ کھڑا  کیا اور خود  نماز میں مشغول ہوئے ۔  ردائے مبارک کا آنچل مجھ پر ڈال لیا  پھر بعد نماز  فرمایا  : اے ابن ابی طالب !تم اچھے  ہو گئے، تم پر کچھ تکلیف نہیں ،میں نے اللہ عزوجل سے جو کچھ اپنے لئے مانگا  تمہارے لئے  بھی اس کی  مانند سوال کیا اور میں نے جو کچھ چاہا رب نے مجھے عطا  فرمایا ، مگر  مجھ سے یہ فرمایا  گیا کہ تمہارے  بعد کوئی نبی نہیں، مولی علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم  فرماتے ہیں :میں اسی وقت ایسا  تندرست ہو گیا گویا  بیمار ہی نہ تھا ۔

       تنبیہ ۔ اقول و باللہ  التوفیق :  یہ حدیث  حضرت امیر المؤمنین  کے لئے  مرتبہ  صدیقیت  کا حصول  بناتی ہے ۔  صدیقیت  ایک مرتبہ تلو  نبوت ہے کہ اس کے  اور نبوت کے  بیچ  میں کوئی  مرتبہ  نہیں مگر  ایک  مقام  ادق واخفی  کہ نصیبہ ٔ  حضرت صدیق  اکبر اکرم  و اتقی  رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  ہے کہ ا  جناس  و انوع  و اصنات  فضائل  و کمالات  و بلندی  درجات  میں خصائص  و لوازمات  نبوت  کے سوا  صدیقین  ہر عطیہ  بہیہ کے لائق  و اہل  ہیں ۔  اگر چہ  باہم  ان میں  تفادت  و تفاضل  کثیرہ  و افر ہو۔

       آخر نہ دیکھا کہ محمد رسول اللہ صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم  کے ابن جمیل  و نائب  جلیل حضور پر نور سید الاسیاد  فرد الافراد غوث اعظم غیث اکرم غیاث عالم  محبوب سبحانی  مطلوب ربانی سیدنا  و مولانا  ابو محمد محی الدین عبد القادر  جیلانی  رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  فرماتے ہیں: ہر ولی ایک نبی کے قدم پر ہوتا ہے اور میں اپنے جد اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے قدم پاک پر ہوں ،مصطفے  صلی  اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم  نے جہاں  سے قدم  اٹھایا  میں نے اسی جگہ  قدم رکھا،  مگر نبوت کے قدم  کہ ان کی طرف غیر نبی  کو اصلا راہ نہیں ۔   

        اوردہ الامام الاجل ابو  الحسن  علی الشطنونی قدس  سرہ  فی بہجۃ  الاسرار  فقال  اخبرنا  ابو محمد سالم  بن علی  عبداللہ بن سنان الدمیاطی  المصری  المولد  بالقاہرۃ  ۶۷۱؁ احدی و سبعین وستما  ئۃ  قال : اخبرنا  الشیخ القدوۃ  شہاب  الدین  ابوحفص عمر بن عبد اللہ السہر وردی ببغداد   ۶۲۴ ؁  

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن