دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

لا رجوان ایکون ربی خلقنی سعیدا ، ثم ارسل الی کعب فدعاہ ،فلماجاء ہ کعب قال : یاامیرالمؤمنین !لاتعجل علی ، والذی نفسی بیدہ لاینسلخ ذوالحجۃ حتی تدخل الجنۃ :فقال عمر: أی شیٔ ھذا مرۃً فی الجنۃ ومرۃً فی النار ؟ فقال : یاامیرالمؤمنین ! والذی نفسی بیدہ ! انا لنجدک فی کتاب اللہ علی باب من ابواب جہنم تمنع الناس أن یقعوا فیھا ،فاذامت لم یزالوا یقتحمون فیھا الی یوم القیامۃ ۔

        حضرت سعد جاری آزادکردہ غلام امیرالمومنین حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ امیرالمومنین عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی زوجۂ مقدسہ حضرت ام کلثوم دختر امیرالمومنین مولی علی وبتول زہرارضی اللہ تعالیٰ عنہم کو بلایا انہیں روتے پایا سبب پوچھا کہا :یاامیرالمومنین !یہ یہودی کعب احبار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہ اجلۂ ائمۂ تابعین وعلمائے کتابین واعلم علمائے توراۃ سے ہیں پہلے یہودی تھے خلافت فاروقی میں مشرف باسلام ہوئے شاہزادی کا اس وقت حالت غضب میں انہیں اس لفظ سے تعبیر فرمانا بربنائے نازک مزاجی تھا کہ لازمہ شاہزادگی ہے رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین ) یہ کہتاہے کہ آپ جہنم کے دروازوں سے ایک دروازے پر ہیں۔امیرالمومنین نے فرمایا : جوخدا چاہے خدا کی قسم بیشک مجھے ا مید ہے کہ میرے رب نے مجھے سعید پیداکیا ہو پھر حضرت کعب کو بلا بھیجا انہوں نے  حاضر ہوکر عرض کی امیرالمومنین مجھ پر جلدی نہ فرمائیں قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ذی الحجہ کا مہینہ ختم نہ ہونے پائے گا کہ آپ جنت میں تشریف لے جائیں گے، فرمایا: یہ کیا بات کبھی جنت میں کبھی نار میں، عرض کی: یاامیرالمومنین !قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے،  ہم آپ کو کتاب اللہ میں جہنم کے دروازوں سے ایک ایک دروازے پر پاتے ہیں کہ آپ لوگوں کو جہنم میں گرنے سے روکے ہوئے ہیں جب آپ انتقال فرمائیں گے قیامت تک لوگ نار میں گراکریں گے ،وحسبنا اللہ ونعم الوکیل ولاحول ولا قوۃ الاباللہ رب عمر الجلیل،                                                 الامن والعلی ۲۳۷      

 

 

 

 

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن