دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

ویحتذوا جلدہ وینفعوا بالوعاء الذی کان فیہ الطعام لما ارادوا من لحاف أوغیرہ ، فوسع اللہ بذلک علی الناس ،فلما رأی ذلک عمر حمد اللہ ۔

        حضرت لیث بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ خلافت  فاروقی رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں ایک سال مدینہ طیبہ میں قحط عظیم پڑا اس سال کا عام الرمادہ نام رکھا گیا یعنی ہلاک وتباہی جان ومال کا سال امیرالمومنین نے عمرو بن عاص کو مصر میں فرمان بھیجا یہ شقہ ہے بندۂ خدا عمر امیرالمومنین کی طرف سے ابن عاص کے نام سلام کے بعد واضح ہو مجھے اپنی جان کی قسم اے عمرو جب تم اور تمہارے ملک والے سیرہوں توتمہیں کچھ پرواہ نہیں کہ میں اور میرے ملک والے ہلاک ہوجائیں ارے فریاد کو پہونچ ارے فریاد کو پہونچ اور اس کلمے کو باربار تحریر

فرمایا ۔عمروبن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب حاضر کیایہ عرضی بندۂ خدا امیرالمومنین عمرکو عمروبن عاص کی طرف سے بعد سلام معروض حضور میں باربار خدمت کو حاضر ہوں پھر باربار خدمت کو حاضر ہوں میں نے حضور میں وہ کارواں روانہ کیا ہے جس کا اول حضور کے پاس ہوگا اور آخر میرے پاس اور حضور پرسلام اور اللہ عزوجل کی رحمت اور برکتیں عمروبن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایساہی کارواں حاضر کیا کہ مدینہ طیبہ سے مصرتک یہ تمام منزلہائے دو ردراز اونٹوں سے بھری ہوئی تھیں یہاں سے وہاں تک ایک قطار تھی جس کا پہلا اونٹ مدینہ میں تھا اور پچھلا مصر میں اور سب ناج تھا امیرالمومنین نے وہ تمام اونٹ تقسیم فرمادیئے ہرگھرکو ایک ایک اونٹ مع اپنے بارکے عطاہوا کہ ناج کھاؤ اور اونٹ ذبح کرکے اس کا گوشت کھاؤ چربی کھاوکھال کے جوتے بناؤ جس کپڑے میں ناج بھرا تھا اس کالحاف وغیرہ بناؤ یوں اللہ عزوجل نے لوگوں کی مشکل دفع کی امیرالمومنین حمد بجالائے۔                 الامن والعلی        ۲۴۰

 (۱۶) حضرت عمر نے لوگوں کو جہنم میں گرنے سے روکا

 ۳۴۹۵۔ عن سعد الجاری مولی عمربن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہما انہ دعا ام کلثوم بنت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنھما وکانت تحتہ ،فوجد ھا تبکی فقال : مایبکیک ؟ فقالت : یاامیرالمؤمنین ! ھذاالیھودی تعنی کعب الاحبار یقول : انک علی باب من ابواب جہنم ،فقال عمر : ماشاء اللہ ، واللہ ! انی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۳۴۹۵۔ کنز  العمال للمتقی،          ۳۵۷۸۷،          ۱۲/۵۷۰

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن