30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ووجاہت وقبول وکرامت وقرب وولایت کو نہیں پہونچتا ۔
ان الفضل بیداللہ یؤتیہ من یشاء واللہ ذوالفضل العظیم ۔
پھر ان میں باہم ترتیب یوں ہے کہ سب سے افضل صدیق اکبر ،پھر فاروق اعظم پھر عثمان غنی پھر مولی علی ،صلی اللہ تعالیٰ علی سید ھم ومولاھم واٰلہ وعلیھم وبارک وسلم ۔
اس مذہب مہذ ب پر آیات قرآن عظیم واحادیث کثیرہ حضور پرنور نبی کریم علیہ وعلی آلہ وصحبہ الصلوۃ والتسلیم ،وارشادات جلیلہ واضحہ امیرالمومنین مولی علی مرتضی ودیگر ائمہ اہل بیت طہارت وارتضا واجماع صحابہ کرام وتابعین عظام وتصریحات اولیائے امت وعلمائے ملت رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے وہ دلائل باہرہ وحجج قاہرہ ہیں جن کا استیعاب نہیں ہوسکتا ۔
فقیرغفر اللہ تعالیٰ لہ نے اس مسئلہ میں ایک کتاب عظیم بسیط وضخیم ، دو مجلد پر منقسم نام تاریخی مطلع القمرین فی ابانۃ سبقۃ العمرین ،سے متسم تصنیف کی اور خاص تفسیر آیۂ کریمہ ’’ان اکرمکم عند اللہ اتقکم ،اور اس سے افضلیت مطلقہ صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اثبات واحقاق اور اوہام خلاف کے ابطال وازہاق میں ایک جلیل رسالہ مسمی بنام تاریخی الزلال الانقیٰ من بحر سبقۃ الاتقیٰ تالیف کیا ،اس مبحث کی تفصیل ان کتب پر موکول۔
یہاں صرف چند ارشادات ائمہ اہل بیت کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم پر اقتصار ہوتا ہے ۔
اللہ عزوجل کی بے شمار رحمت ورضوان وبرکت امیرالمومنین اسد حیدر ،حق گوحق داں حق پرور کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الاسنیٰ پر کہ اس جناب نے مسئلہ بغایت مفصل فرمایا ،اپنی کرسی خلافت وعرش زعامت پربر سر منبر مسجد جامع مشاہد ومجامع وجلوات عامہ وخلوات خاصہ میں بطرق عدید ہ سپید وصاف ظاہر وواشگاف ،محکم ومفسر بے احتمال دگر ،حضرات شیخین کریمین وزیرین جلیلین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا اپنی ذات پاک اور تمام امت مرحومۂ سید لولاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے بہتر وافضل ہونا ایسے روشن وابین طور پر ارشاد کیا جس میں کسی طرح شائبہ شک وترددنہ رہا مخالف مسئلہ کو مفتری بنایا ، اسی کوڑے کا مستحق ٹھہرایا ،حضرت سے ان اقوال کریمہ کے راوین اسی سے زیادہ صحابہ وتابعین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ۔
صواعق امام ابن حجر مکی میں ہے : قال الذھبی وقد تواتر ذلک عنہ فی خلافتہ وکرسی مملکتہ وبین الجم الغفیر من شیعتہ ثم بسط الاسانید الصحیحۃ فی ذلک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع