30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اوران کے بعد حضرت عمر فاروق اور ان کے بعد حضرت عثمان ذی النورین اور ان کے بعد حضرت علی مرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ہیں ۔پھر فرمایا :۔
فضل ختنین ازفضل شیخین کمتر است بے نقصان وقصور ۔یعنی حضرت عثمان وعلی کی فضیلت ابوبکروعمر سے بغیر کسی عیب ونقصان کے کم ہے ۔ پھر فرمایا: اجماع اصحاب وتابعین وتبع تابعین وسائر علمائے امت ہم بریں عقیدہ واقع شدہ است ۔یعنی صحابہ تابعین ،تبع تابعین اور تمام علمائے امت کا اسی عقیدے پر اجماع ہے ۔ پھر فرمایا: مخدوم قاضی شہاب الدین در ’’تیسرالحکام ،، نبشت کہ ہیچ ولی بدرجہ ہیچ پیغمبر نہ رسید زیراکہ امیر المومنین ابوبکر بحکم حدیث بعد پیغمبر اں ازہمہ اولیاء برتر است واو بدرجہ ہیچ پیغمبرے نہ رسید وبعد اوامیر المومنین عمربن خطاب است وبعد اوامیر المومنین عثمان بن عفان است وبعد اوامیر المومنین علی بن ابی طالب است رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کسے کہ امیرالمومنین علی را خلیفہ نداند اواز خوارج است وکسے کہ اورا برامیر المومنین ابوبکر وعمر تفصیل کند او ازروافض است ۔
مخدوم قاضی شہاب الدین نے ’’تیسیر الحکام ،، میں لکھا ہے کہ کوئی ولی کسی نبی کے مقام کو نہیں پہونچ سکتا ،کیونکہ حضرت امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق ازروئے حدیث انبیاء کے بعد تمام اولیاء سے افضل ہیں اور وہ کسی پیغمبر کے مقام کو نہ پہونچ سکے ان کے بعد امیر المومنین عمر بن خطاب ان کے امیرالمومنین عثمان بن عفان اورا نکے بعد امیرالمومنین علی بن ابی طالب ہیں رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ۔جو شخص حضرت امیر المومنین علی کو خلیفہ نہ جانے وہ خارجی ہے اور جو شخص انہیں امیر المومنین ابوبکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما پر فضیلت دے وہ رافضی ہے ۔پھر فرمایا:۔
ازیں جاباید دانست کہ درجہاں نہ ہمچو مصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پیرے پیدا شد ونہ ہمچو ابوبکر مریدے ہویدا گشت ،اے عزیز! اگرچہ کمالیت فضائل شیخین برختنین مفرط وفائق اعتقاد باید کرد امانہ بروجہیکہ درکمالیت فضائل قصورے ونقصانے بخاطرتو رسد ،بلکہ فضائل ایشاں وفضائل جملہ اصحاب از عقول بشریہ وافکار انسانیہ بسے بالا تراست ۔
اس جگہ سے جاننا چاہئے کہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جیسا جہان میں نہ کوئی پیر پیدا نہ ابوبکر ایسا کوئی مرید ظاہر ہوا ۔اے عزیز ! اگرچہ شیخین (حضرت ابوبکروعمر ) کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع