30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تعالیٰ علیہ وسلم باریاب شدیم جمعے ازصحابۂ کرام واولیائے امت حاضر انددرینہا شخصے است کہ حضرت باولب بہ تبسم شیریں کردہ حرفہا می زنند والتفا تے تمام دارند،چوں مجلس آخر شد ازسید صبغۃ اللہ استفسا کردم کہ ایں شخص کیست کہ حضرت بااو التفات بایں مرتبہ دارند گفت میر عبدالواحد بلگرامی وباعث مزید احترام اواین ست کہ ’’سبع سنابل ،، تصنیف اودرجناب رسالت پناہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مقبول افتادہ انتہی مقالہ الشریف بلفظ المنیف قدس سرہ اللطیف ۔
سلوک وعقائد میں آپ کی مشہور ترین تصنیف ’’سبع سنابل شریف ،،ہے حاجی الحرمین سید غلام علی آزاد بلگرامی مآثر الکرام ،،میں لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ رمضان المبارک ۱۱۳۵ھ میں مؤلف اوراق (سید آزاد بلگرامی ) دارالخلافہ شاہجہاں آباد میں حضرت شاہ کلیم اللہ چشتی قدس سرہ کی زیارت کے لئے حاضر ہوا حضرت شیخ دیر تک میر عبد الواحد کے فضائل ومناقب بیان فرماتے رہے فرمایا: ایک رات مدینہ طیبہ میں آرام کررہا تھا کیا دیکھتا ہوں کہ میں اور سید صبغۃ اللہ دربار رسالت میں باریاب ہیں ۔صحابہ کرام اوراولیائے عظام کی ایک جماعت حاضر بارگاہ ہے ۔ان میں سے ایک شخص کے ساتھ سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تبسم فرماتے ہوئے گفتگو فرمارہے ہیں اور خوب توجہ فرمارہے ہیں جب مجلس ختم ہوئی تو میں نے سید صبغۃ اللہ سے پوچھا یہ شخص کون ہیں جن کی طرف حضرت اس قدر توجہ فرمارہے ہیں ،انہوں نے بتایا یہ سید عبد الواحد بلگرامی ہیں ، ان کے اعزاز کی وجہ یہ ہے کہ ان کی تصنیف ’’سبع سنابل ،،دربار رسالت میں مقبول ہوچکی ہے ۔
حضرت میر قدس سرہ المنیر نے اس کتاب مقبول ومبارک میں مسئلہ تفضیل بکمال تفصیل وتاکید جمیل وتہدید جلیل ارشاد فرمایا ،لفظ مبارک سے چند حروف کی نقل سے شرف حاصل کروں ۔اولیائے کرام و محدثین وفقہائے جملہ اہل حق کے اجماعی عقائد میں بیان فرماتے ہیں ۔
واجماع دارند کہ افضل از جملہ بشر بعد انبیاء ابوبکر صدیق است وبعد ازوے عمر فاروق است وبعد ازوے عثمان ذی النورین است وبعد ازوے علی مرتضی است رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ۔
اور ا ن کا اجماع ہے کہ انبیاء کے بعد تمام بشر میں افضل حضرت ابو بکر صدیق ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع