30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{۳} امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
اللہ اکبر ،امام زید شہید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کایہ ارشاد مجید ہم غلامان خاندان زید کو بحمد اللہ کافی ووافی ہے ۔
سید سادات بلگرام حضرت مرجع الفریقین ،مجمع الطریقین ،حبر شریعت ،بحر طریقت ،بقیۃ السلف ،حجۃ الخلف ،سیدنا ومولانا میر عبد الواحد حسینی زیدی واسطی بلگرامی قدس اللہ تعالیٰ سرہ السامی نے کتاب مستطاب ’’سبع سنابل شریف ،، تصنیف فرمائی کہ بارگاہ عالم پناہ حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں موقع قبول عظیم پر واقع ہوئی ۔اس فقیر کے آقائے نعمت ومولائے اوحد،حضرت اسد الواصلین ،محبوب العاشقین سیدنا ومولانا حضرت سید شاہ حمزہ حسینی زیدی مارہروی قدس سرہ القوی کتاب مستطاب ’’کاشف الاستار شریف ،، کی ابتدا میں فرماتے ہیں :۔
باید دانست کہ درخاندان ماحضر ت سندالمحققین سید عبد الواحد بلگرامی بسیار صاحب کمال برخاستہ اند ،قطب فلک ہدایت، ومرکزدائرۂ ولایت بود در علم صوری ومعنوی فائق واز مشارب اہل تحقیق ذائق ،صاحب تصنیف وتالیف است ،ونسب ایں فقیر بہ چہار واسطہ بذات مبارکش می پیوندو ۔
جاننا چاہئے کہ ہمارے خاندان میں حضرت سند المحققین سید عبد الواحدبلگرامی بہت بڑے صاحب کمال ہوئے ہیں ،آسمان ہدایت کے قطب اور دائرہ ولایت کے مرکز تھے ،ظاہری ومعنوی علم میں کامل اوراہل تحقیق کے مشرب چشیدہ اور صاحب تصنیف وتالیف تھے اس فقیر کا نسب ان کی ذات مبارکہ چار واسطوں سے پہونچتاہے ۔
پھر چند اجزاکے بعد فرماتے ہیں :۔
اشہر تصانیف اوکتاب سبع سنابل است درسلوک وعقائد ،حاجی الحرمین سید غلام علی آزاد سلمہ اللہ در ’’ مآثر الکرام ،، می نویسد وقتے درشہر رمضان المبارک سنۃ خمس وثلثین ومأنہ والف مولف اوراق در دار الخٰلافہ شاہجہاں آباد خدمت شاہ کلیم اللہ چشتی قدس سرہ رازیارت کردوذ کر میر عبدالواحد قدس سرہ درمیان آمد ،شیخ مناقب ومآثرمیر تادیر بیان کرد فرمود شبے در مدینہ منورہ پہلو بربستر خواب گزاشتیم درواقعہ می بینم کہ من وسید صبغۃ اللہ بروجی معا در مجلس اقدس صلی اللہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع