30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابتداع اور نیا مذہب اختراع اور ہوائے نفس کا اتباع کیا اور بہ سبب اس سوء رنجش کے جو ان کے دلوں میں اس رؤف رحیم نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف سے تھی ، ان
کے محو فضائل ورد معجزات کی فکر میں پڑے حتی کہ معجزۂ شق القمر جو بخاری ومسلم کی احادیث صحیحہ بلکہ خود قرآن عظیم و وحی حکیم کی شہادت حقہ اور اہل سنت و جماعت کے اجماع سے ثابت ، ان صاحبوں میں سے بعض جری بہادروں نے اسے بھی غلط ٹھہرایا اور اسلام کی پیشانی پر کلف کا دھبہ لگایا فقیر کو حیرت ہے کہ ان بزرگواروں نے اس میں اپنا کیا فائدہ دینی یا دنیاوی سمجھا ہے ۔
ا ے عزیز ! ایمان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت سے مربوط ہے اور آتش جاں سوز جہنم سے نجات ان کی الفت پر منوط، جوان سے محبت نہیں رکھتا و اللہ کہ ایمان کی بو اس کے مشام تک نہ آئی ،وہ خود فرماتے ہیں ۔
لا یومن احدکم حتی اکون احب الیہ من والدہ و ولدہ الناس اجمعین ۔
تم میں سے کسی کو ایمان حاصل نہیں ہوتا جب تک میں اس کے ماں باپ اور اولاد سب آدمیوں سے زیادہ پیارا نہ ہوں ۔
اور آفتاب نیم روز کی طرح روشن کہ آدمی ہمہ تن اپنے محبوب کے نشر فضائل و تکثیر مدائح میں مشغول رہتا ہے اور جو بات اس کی خوبی اور تعریف کی سنتا ہے کیسی خوشی اور طیب خاطر سے اظہار کرتا ہے ، سچی فضیلتوں کا مٹانا اور شام و سحر نفی اوصاف کی فکر میں رہنا کام دشمن کا ہے نہ دوست کا ۔
جان برادر ! تونے کبھی سنا ہے کہ جس شخص کو تجھ سے الفت صادقہ ہے وہ تیری اچھی بات سن کر چیں بہ جبیں ہو اور ا س کے محو کی فکرمیں رہے اور پھر محبوب بھی کیسا جان ایما ن و کام احسان جس کے جمال جہاں آرا کی نظیر کہیں نہ ملے گا اورخامۂ قدرت نے اس کی تصویر بنا کر ہاتھ کھینچ لیا کہ پھر کبھی ایسا نہ لکھے گا ، کیسا محبوب ؟ جسے اس کے مالک نے تمام جہاں کے لئے رحمت بھیجا ، کیسا محبوب ؟جس نے اپنے تن پر ایک عالم کا با ر اٹھا لیا، کیسا محبوب ؟ جس نے تمہارے غموں میں دن کا کھانا رات کا سونا ترک کر دیا ، تم رات دن اس کی نا فرمانیوں میں
منہمک اور لہو لعب میں مشغول ،اور وہ تمہاری بخشش کے لئے شب و روز گریاں وملول ۔
شب کہ اللہ جل جلالہ نے آسائش کیلئے بنائی ، اپنے تسکین بخش پردے چھوڑے ہوئے موقوف ہے ، صبح
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع