30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہیں ،پھر حضور کا حکم تو حضور کا حکم ہے صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی بے شمار رحمتیں امام ربانی احمد بن محمد خطیب قسطلانی پر کہ مواہب لدنیہ ومنح محمدیہ میں فرماتے ہیں : ۔
ھو صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم خزانۃ السر وموضع نفوذ الامر فلاینفذ امر الامنہ ولا ینقل خیر الاعنہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
الابابی من کان ملکا وسیدا
وآدم بین الماء والطین واقف ،
اذا رام امرا لا یکون خلافہ
ولیس لذلک الامر فی الکون صارف
یعنی نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم خزانۂ راز الہی وجائے نفاذ امر ہیں ،کوئی حکم نافذ نہیں ہوتا مگر حضور کے دربار سے ، اور کوئی نعمت کسی کو نہیں ملتی مگر حضور کی سرکار سے صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔
خبر دار ہو ، میرے باپ قربان ہوں ان پر جو بادشاہ وسردار ہیں اس وقت سے کہ آدم علیہ الصلوۃ والسلام ابھی آب وگل کے اندرٹھرے ہوئے تھے ۔ وہ جس بات کا ارادہ فرمائیں اس کا خلاف نہیں ہوتا ،تمام جہان میں ان کے حکم کاکوئی پھیر نے والا نہیں ،صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
اقول : اور ہاں کیونکر کوئی ان کا حکم پھیر سکے کہ حکم الہی کسی کے پھیرے نہیں پھرتا ۔
لاراد لقضائہ ولا معقب لحکمہ ۔
یہ جو کچھ چاہتے ہیں خدا وہی چاہتا ہے ،کہ یہ وہی چاہتے ہیں جو خدا چاہتا ہے ۔
ام المومنین فرماتی ہیں: ۔
مااری ربک الایسارع فی ھواک۔
یارسول اللہ ! میں حضور کے رب کو نہیں دیکھتی مگر حضور کی خواہش میں جلدی وشتابی کرتا ہوا ۔ الامن والعلی ۱۴۳
(۱۲) حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار کی عظمت
۳۴۴۳۔ عن سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : کان یوضع لسلیمان علیہ الصلوہ والسلام ثلث مائۃ الف کرسی یجلس مومنو الانس مما یلیہ ، ومؤمنو الجن من ورأھم ، فماکانت الشیاطین الاوراء کل ذلک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع