دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

مان اوروں کو ماننا محض خبط ہے، اسی خدا نے یہ سلوک کیا ،اب وہ بے چارہ ازیں سو ماندہ در آنسو راندہ سو اس کے کیا کرے کہ اپنی اکلوتی چمر توحید کا ہاتھ پکڑ کر جنگل کو نکل جائے اور سر  پر ہاتھ دھر کر چلائے۔

ما زیاراں چشم یاری داشتیم

خود غلط بوداانچہ ما پنداشتیم

       مجھے امام الوہابیہ کے حال  پر ایک حکایت یاد  آئی  اگر چہ میں  ذکر حدیث میں  ہوں مگر بمناسبت محل ایک آدھ لطیف بات کا ذکر  خالی از لطف نہیں ہو تا جسے تمحیض کہتے ہیں اور یہ  بھی سنت  سے ثابت ہے، کما فی حدیث خرافۃ ام زرع‘‘ میں نے  ایک عالم سنت رحمۃ اللہ علیہ کو فرماتے  سنا کہ  رافضیوں کے کسی محلے میں  چند غریب سنی رہتے تھے روافض کا زور تھا ان کا مجتہد پچھلے پہر سے اذان دیتا اور اس میں کلمات  ملعونہ بکتا ان غریبوں کے قلب پر آرے چلتے آخر مر تا کیا نہ کرتا چار شخص مستعد ہو کر پہلے سے مسجد میں  جا چھپے وہ اپنے وقت پر آیا  جبھی تبرا شروع کیا ان میں سے ایک صاحب  بر آمد ہوئے اور اس بڈھے کو  گرا کر دست ولکدو نعل سے خوب خدمت کی کہ   ہیں! میں ابو بکر ہوں تو مجھے برا کہتا ہے ، آخر اس نے گھبرا کر کہا حضرت میں آپ کو نہیں کہتا تھا  میں نے تو عمر کو کہا تھا، دوسرے صاحب تشریف لائے اور مارتے مارتے بے دم کر دیا کہ  ہیں!  مجھے کہتا  تھا کہا یا حضرت تو بہ  ہے میں  تو عثمان کو کہتا تھا، تیسرے صاحب آئے اور  ایسی ہی تواضع فرمائی کہ ہیں!  مجھے کہے گا، اب سخت گھبرایا بیتاب ہو کر چلایا کہ مولی دوڑئیے دشمن مجھے مارے ڈالتے ہیں اس پر چوتھے حضرت ہاتھ میں  استرہ لئے  نمودار ہوئے اور ناک جڑ سے اڑالی کہ  مردک تو خدا کے محبوبوں اور ہمارے دین  کے پیشواؤں کو برا کہے  گا ،  اور ہم  سے مدد چاہے گا،  اب موذن صاحب درد کے مارے شرم و ذلت سے  گور کنارے کسی کو نے میں  سرک رہے ،   مو منین آئے نمازیں پڑھتے اور کہتے جاتے ہیں آج قبلہ  و کعبہ تشریف نہ لائے جناب

 

 

قبلہ بولیں تو کیا بولیں،  جب  اجالا ہو ا ارے حضرت قبلہ تو یہ پڑے ہیں، قبلہ خیر ہے ، رو کرکہا  خیر کیا ہے، آج وہ تینوں دشمن آپڑے تھے مارتے مارتے کچومر نکال گئے،  تمہارا دیکھنا مقدر  میں تھا کہ  سانس باقی  ہے ، قبلہ  پھر  آپ نے حضرت مولی کو کیوں  نہ یاد فرمایا۔ جب کئی  بار  یہی  کہے گئے تو آخر جھنجلا کر ناک  پر سے رومال پھینک دیا کہ یہ کو تک تو انہیں  کے ہیں  دشمن تو مار ہی کر چھوڑ گئے انہوں نے  تو جڑ سے پونچھ  لی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن