دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

میں بنظر احتجاج یاد کیا کہ  ہمارے مدعا پردلالت واضحہ ہے ۔ دلیل شکل اول بدیہی الانتاج دو مقدموں سے رکب۔

        صغریٰ یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نور ہیں اور کبری یہ کہ نور کے لئے سایہ نہیں۔   

 

 

       جوان د ونوں مقدموں کو تسلیم کرے گا نتیجہ یعنی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کیلئے سایہ نہ تھا ، آپ ہی پائے گا مگر دونوں مقدموں میں کوئی   مقدمہ  ایسا نہیں جس میں مسلمان ذی عقل کو گنجائش گفتگو ہو ، کبری تو ہر عاقل کے نزدیک بدیہی اور مشاہدۂ بصرو شہادت بصیرت سے ثابت، سایہ اس جسم کا پڑے گا جو کثیف ہو اور انوار کو اپنے ماوراء سے حاجب ، نور کا سایہ پڑے تنویرکون کرے، اس لئے دیکھو آفتا ب کے لئے سایہ نہیں ۔اورصغریٰ یعنی حضور والا کا نور ہونا مسلمان کا تو ایمان ہے ، حاجت بیان حجت نہیں مگر تبکیت معاندین کے لئے  اس قدر ارشاد ضرور کہ حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ فرماتا ہے ۔

       یا ایہا النبی انا ارسلناک شاہدا و مبشرا و نذیر ا و داعیا الی اللہ باذنہ و سراجا منیرا۔

       اے نبی ہم نے تمہیں بھیجا گواہ اور خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا اور خدا کی طرف بلانے والا اور چراغ چمکتا ۔

       یہاں سراج سے مراد چراغ ہے، یا ماہ، یا مہر ، سب صورتیں ممکن ہیں اور خودقرآن عظیم میں آفتاب کو  سراج فرمایا 

       وجعل القمر فیہن نورا وجعل الشمس سراجا ۔

       اور فرماتا ہے:۔

       قد جاء کم من اللہ نو ر و کتاب مبین ۔

       تحقیق آیا تمہارے پاس خدا کی طرف سے ایک نور ااورکتاب روشن ۔

       علماء فرماتے ہیں یہاں نور سے مراد محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہیں ۔

       اسی طرح آیہ کریمہ ’’و النجم اذا  ہوی ‘‘ میں امام جعفر صادق اور کریمہ ’’وما ادراک ماالطارق،النجم الثاقب ‘‘ میں بعض مفسرین نجم اور نجم الثاقب سے ذات پاک محمد سید لولاک مراد لیتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔

         آج تک کسی عالم دین سے اس کا انکار منقول نہ ہوا یہاں تک کہ وہ لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے دین میں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن