30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوا ، میرے پاس جب سرکار تشریف لائے تو میں ایک ایسے اونٹ پر سوار تھا جو پانی لاد کر لانے کے سبب تھک گیا تھا ، سرکار نے ارشاد فرمایا : تمہارے اونٹ کو کیا ہو گیا ہے ،میں نے عرض کی : بیمار ہے ، یہ سنکر حضور پیچھے ہٹے اور اس کو ہانکا اور دعا فرمائی ، پھر تمام اونٹوں کے آگے چلنے لگا ،سرکار نے فرمایا : اے جابر ! اب تم اپنے اونٹ کو کیسا دیکھ رہے ہو ؟ عرض کی : آپکی دعا کی برکت سے بہت اچھا ہوگیا ،فرمایا: کیا تم اس کو میرے ہاتھ بیچوگے ؟ میں یہ سنکر شرمندہ ہوا کہ میرے پاس کھیتی سیراب کرنے کے لئے اس اونٹ کے علاوہ کوئی دوسرا اونٹ نہ تھا ،پھر میں نے کہہ دیا ہاں ، اور میں نے اس کو اس شرط پر فروخت کردیا کہ مدینہ شریف تک میں اس پر سوار رہونگا ،جب سرکار مدینہ تشریف لائے تو میں حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں اونٹ لیکر حاضر ہوا ، سرکار نے مجھے قیمت عطا فرمائی اور اونٹ بھی عنایت فرمایا ۔
{۶} امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
بیشک جائز ہے کہ بائع کوئی چیز بیچے اور اس مجلس خواہ دوسری مجلس میں کل ثمن یابعض مشتری کو معاف کردے ، اس معافی کے سبب وہ عقد عقد بیع ہی رہے گااور اسی کے احکام اس پر جاری ہونگے ،ابراء کے سبب ھبہ ٹہر کر احکام ھبہ کا محل نہیں قرار پاسکتا ،کیونکہ ھبہ یا ابراء جو کچھ ہوا ثمن کاہوا نہ اس مبیع کا ۔ یہ اس صورت میں ہے جبکہ بائع نے ثمن مشتری کے لئے معاف کیاہو ۔ اور لفظ ثمن خود تحقق بیع کو مقتضی ہے کہ اگر وہ بیع نہ تھی تو یہ ثمن کا ہے کا تھا جو معاف کیا گیا ، دیکھو مندرجہ بالا حدیث سے ثابت کہ حضور سرور عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اونٹ خریدا پھر قیمت بھی عطا فرمائی اور اونٹ بھی نہ لیا ،یونہی بائع کورواہے کہ مبیع سپرد کردے اور ثمن بھی نہ لے
(۹) حضور کو حلوہ اور شہد پسند تھا
۳۴۱۶۔ عن ام المؤمنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت : کان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : یحب الحلوی والعسل ۔
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حلوہ اور شہد پسند فرماتے تھے ۔ فتاوی رضویہ جدید /۶۳۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع