دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

        فرماتے ہیں :۔

 

 

 

 

 

       ہو مقتبس من تسمیتہ تعالی لنبیہ نورا فی نحو ’’قد جاء کم من اللہ نورو کتاب مبین‘‘ و کان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یکثر الدعا بان اللہ یجعل کلا من حواسہ و اعضائہ و بدنہ نورا اظہار الوقوع ذلک و تفضل اللہ تعالیٰ علیہ بہ لیزداد شکرہ و شکرامتہ علی ذلک کما امرنا بالدعاء الذی فی اخر البقرۃ مع وقوعہ و تفضل اللہ تعالیٰ بہ لذلک و مما یؤید انہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم صارنورا و انہ کان اذا مشی فی الشمس و القمر لا یظہر لہ ظل لانہ لا یظہر الا للکثیف و ہو صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم قد خلصہ اللہ من سائر الکثافات الجسمانیہ و صیرہ نورا صرفا لا یظہر لہ ظل اصلا ۔

       یعنی یہ معنی اس سے لئے گئے ہیں کہ اللہ عزوجل نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نا م نور رکھا، مثلا اس آیت میں کہ’’ بیشک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے نور تشریف لائے اور روشن کتاب ‘‘اور حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بکثر ت یہ دعا فرماتے کہ الہی! میرے تمام حواس و اعضاء  اورسارے بدن کو نور کر دے اور اس دعا سے یہ متصور  نہ تھا کہ نور ہونا ابھی حاصل نہ تھا اس کا حصول مانگتے  تھے بلکہ یہ دعا اس امر کے ظاہر فرمانے کی لئے تھی کہ واقع میں حضو ر کا  تمام جسم پاک نور ہے اور یہ فضل اللہ عزوجل نے حضور پرکر دیا جیسے ہمیں حکم ہوا کہ سورۂ بقرہ شریف کے آخر کی دعا عرض کریں وہ بھی اسی اظہار وقوع و حصول فضل الہی کے لئے اورحضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے نور محض ہوجانے کی تائید اس سے ہے کہ دھوپ یا چاندنی میں حضور کا سایہ نہ پیدا ہوتا ،اس لے کہ سایہ تو کثیف کا ہوتا  ہے اور حضور کو اللہ تعالیٰ  نے تمام جسمانی کثافتوں سے خالص کر کے نر انور کر دیا ،لہذا حضور کے لئے  سایہ اصلا نہ تھا ۔ 

       علامہ سلیمان جمل فتوحات احمدیہ شرح ہمزیہ میں فرماتے ہیں :

       لم یکن لہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ظل یظہر فی شمس و لا قمر ۔

       نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کا  سایہ نہ دھوپ میں ہوتا نہ چاندنی میں۔

       فاضل محمد بن فہمیہ کی’’ اسعاف الراغبین فی سیرۃ المصطفی و اہل بیتہ الطاہرین‘‘ میں ذکر خصائص

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن