دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

       پھر لوگوں کی طرف منہ کرکے تشریف رکھتے اور اچھا خواب حضور کو خوش آتا دریافت فرماتے کسی نے کچھ دیکھا ہے؟ ابن زمل نے عرض کی :یارسول اللہ میں نے ایک خواب دیکھا ہے ، فرمایا: بھلائی پاؤ اور برائی سے بچو ہمیں اچھا اور ہمارے دشمنوں پر برا، رب العالمین کے لئے  ساری خوبیاں ہیں خواب بیان کرو۔ انہوں نے عرض کی: میں نے دیکھا کہ سب لوگ ایک  وسیع نرم بے نہایت راستے پر بیچ شارع عام میں چل رہے ہیں ناگہاں اس راہ کے لبوں پر خوبصورت سبزہ زار نظر آیا کہ ایسا کبھی نہ دیکھا تھا ،اس کا لہلہا تا سبزہ چمک رہاہے ،شادابی کا پانی ٹپک رہا ہے ،اس میں ہر قسم کی گھاس ہے، پہلاہجوم آیا جب اس سبزہ زارپر پہونچے تکبیر کہی اور سواریاں سیدھے راستے پر ڈالے چلے گئے، ادھر ادھر اصلا نہ پھرے ،اس مرغزار کی طرف کچھ التفات نہ کیا۔ پھر دوسرا ہلا آیا کہ پہلوں سے کئی گنا زائد تھا ،جب  سبزہ زار پر پہونچے تکبیر کہی راہ پر چلے مگر کوئی کوئی اس چراہ گاہ میں چرانے بھی لگا اور کسی نے چلتے ایک مٹھا لے لیا ،پھر روانہ ہوئے۔ پھر  عام از دحام آیا جب یہ سبزہ زار پر پہونچے تکبیر کہی اور بولے : یہ منزل سب سے اچھی ہے ،یہ ادھر ادھر پڑ گئے میں ماجرا دیکھ کر سیدھا راہ راہ پڑ لیا ، جب سبزہ زار سے گز رگیا تو دیکھا کہ سات زینے کا ایک منبر ہے اور حضور اس کے سب سے  اونچے درجے پر جلوہ فرما ہیں، حضور کے آگے ایک سال خورد لا غر ناقہ ہے، حضور اس کے پیچھے  تشریف لیجاتے ہیں ،سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے فرمایا : وہ راہ نرم وو سیع  ہدایت ہے ،جس پر میں تمہیں لایا اور تم اس پر قائم ہو ، اور وہ سبزہ زار دنیا اور اس کے عیش کی تازگی ہے، میں اور میرے صحابہ تو چلے گئے کہ دنیا سے اصلا علاقہ نہ رکھا  نہ اسے ہم سے تعلق ہوا اور نہ ہم نے اسے چاہا نہ اس نے ہمیں چاہا، پھر دوسرا ہجوم ہمارے بعد آیا وہ ہم سے کئی گنا زیادہ ہے ان میں سے کسی نے چرایا کسی نے گھاس کا مٹھا لیا اور نجات پاگئے پھر بڑا ہجوم آیا وہ سبزہ زار میں داہنے بائیں پڑگئے، تو انا للہ وانا الیہ راجعون ،اور اے ابن زمل تم اچھی راہ پر چلتے رہو گے یہاں تک کہ مجھ سے ملواور وہ سات زینے

 

 

 کا منبر جس کے درجۂ اعلی پر مجھے دیکھا یہ جہان ہے اس کی عمر سات ہزار برس کی ہے اور میں اخیر ہزار میں ہوں ،وام الناقۃ التی رأیت ورایتنی اتبعھا فھی الساعۃ علینا تقوم لانبی بعدی ولا امۃ بعد امتی، اور وہ ناقہ جس کے پیچھے مجھے جاتا دیکھا قیامت ہے ہمارے ہی زمانے میں آئے گی، نہ میرے بعد کوئی نبی نہ میری امت کے بعدکوئی امت، صلی اللہ علیک وعلی امتک اجمعین وبارک وسلم واٰخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن