30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وآخر وظاہر وباطن ہیں، سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : ۔
الحمد للہ الذی فضلنی علی جمیع النبیین حتی فی اسمی وصفتی،، سب خوبیاں اللہ عزوجل کو جس نے مجھے تمام انبیاء پر فضیلت دی یہاں تک کہ میرے نام وصفت میں، ذکرہ القاری فی شرح الشفاء فقال قدروی التلمستانی عن ابن عباس الخ اقول ظاہرہ انہ اخرجہ بسندہ فان الاسناد ماخوذ فی مفہوم الروایۃ کما قالہ الزرقانی فی شرح المواہب ولعل الظاہر ان فیہ تجرید اوالمراد اورد وذکر،
و اللہ تعالیٰ اعلم ۔ جزاء اللہ عدوہ ۳۶تا ۳۷
امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم درود شریف کے ایک صیغہ بلیغہ میں فرماتے ہیں :۔
اجعل شرائف صلاتک ونوامی برکاتک ورافۃ تحننک علی محمد عبدک ورسولک الخاتم لما سبق والفاتح لما اغلق ،الہی اپنی بزرگ درددیں اور بڑھتی برکتیں اور رحمت کی مہرنازل کر محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر کہ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں گزروں کے خاتم اور مشکلوں کے کھولنے والے صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔ جزاء اللہ عدوہ ۴۱
امام اجل فقیہ محدث ابو اللیث سمرقندی تنبیہ الغافلین میں فرماتے ہیں : ۔
حدثنا ابوبکر محمد بن احمد ثنا ابو عمر ان حدثنا عبد الرحمن ثنا داؤد ثنا عباس بن الکثیر عن عبد خیر علی بن طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ، جب سورۃ ’’اذا جاء نصر اللہ‘‘ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے مرض وصال میں نازل ہوئی حضور فوراً برآمد ہوئے ،پنجشنبہ کا دن تھا منبر پر جلوس فرمایا ،بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم دیا کہ مدینے میں ندا کردو، لوگو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی وصیت سننے چلو ،یہ آواز سنتے ہی سب چھوٹے بڑے جمع
ہوئے گھروں کے دروازے ویسے ہی کھلے چھوڑ دیئے یہاں تک کہ کواریاں پردے سے نکل آئیں حدیہ کہ مسجد شریف حاضرین پر تنگ ہوئی اور حضوراقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرمارہے ہیں اپنے پچھلوں کے لئے جگہ وسیع کرو اپنے پچھلوں کے لئے جگہ وسیع کرو، پھر حضور پر نور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم منبر پر قیام فرماکر حمدوثنائے الہی بجالائے، انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام پر درود بھیجی پھر ارشاد ہوا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع