دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

دفن سے فارغ ہوئے ،مجھے ان دونوں ورقوں کے دیکھنے کا شوق ہر چیز سے زیادہ  تھا، میں نے طاق کھولا اوراق  نکالے تو کیا دیکھتا ہوں کہ ان میں لکھا ہے ’’محمد رسول اللہ خاتم النبیین لانبی بعدہ مولدہ بمکۃ ومھاجرہ بطیبۃ الحدیث ،،

       محمد اللہ کے رسول ہیں سب انبیاء کے خاتم ان کے بعد کوئی نبی نہیں ان کی پیدائش مکے میں اور ہجرت مدینے کو صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  ۔                  جزاء اللہ عدوہ     ۱۶ تا ۱۷

        شرح شفا میں سیدنا حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  فرماتے ہیں : جبریل نے حاضر ہوکر مجھے یوںسلام کیا، السلام علیک یاظاہر السلام علیک یاباطن ،میں نے فرمایا: اے جبریل! یہ صفات تو اللہ عزوجل کی ہیں کہ اسی کو لائق ہیں مجھ سے مخلوق کی کیونکر ہوسکتی ہیں، جبریل نے عرض کی :اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضور کو ان صفات سے فضیلت دی اور تمام انبیاء ومرسلین پر ان سے خصوصیت بخشی ،اپنے نام ووصف سے حضور کے نام ووصف مشتق فرمائے،۔

       وسماک بالاول لانک اول الانبیاء خلقا وسماک بالاٰخرلانک اٰخر الانبیاء فی العصر وخاتم الانبیاء الی اٰخر امم۔

        حضور کااول نام رکھا کہ حضور سب انبیاء سے آفرینش میں مقدم ہیں اور حضور کا آخر نام رکھا کہ حضور سب پیغمبروں سے زمانے میں موخر خاتم الانبیاء ونبی امت آخر ین ہیں ۔ باطن نام رکھا کہ اس نے اپنے نام پاک کے ساتھ حضور کا نام نامی سنہرے نور سے ساق عرش پر آفرینش آدم علیہ الصلوۃ والسلام سے دو ہزار برس پہلے ابد تک لکھا ۔پھر مجھے حضور پر درود بھیجنے کاحکم دیا ،میں نے حضور پر ہزار سال درود بھیجی اور ہزار سال بھیجی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے حضور کو مبعوث کیاخوشخبری دیتا اور ڈرسناتا اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلاتا اور جگمگاتا

 

 

سورج ۔حضور کو ظاہر نام عطا فرمایا کہ اس نے حضور کو تمام دینوں پر ظہور وغلبہ دیا  اور حضور کی شریعت وفضیلت کو تمام اہل سمٰوٰت وارض پر ظاہر وآشکارا کیا تو کوئی ایسا نہ رہا جس نے حضور پرنور پر درود نہ بھیجی ہو، اللہ حضور پر درود بھیجے ۔فربک محمود وانت محمد وربک الاول والاخر والظاہر والباطن وانت الاول والاٰخر والظاہر والباطن، پس حضور کا رب محمود ہے اور حضور محمد، حضور کارب اول وآخر وظاہر وباطن ہے اور حضور اول

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن