30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں کوئی لڑکا پیداہوا، انہوں نے کہا ہمیں نہیں معلوم، کہاجو میں تم سے کہہ رہاہوں اسے حفظ کررکھوآ ج کی رات اس پچھلی امت کا نبی پیدا ہوا اس کے شانوں کے درمیان علامت ہے ،صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
جزاء اللہ عدوہ ۲۲
{ ۹} امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :۔
بین کتفی آدم مکتوب محمد رسول اللہ خاتم النبیین، آدم علیہ الصلوۃ و السلام کے دونوں شانوں کے و سط میں قلم قدرت سے لکھا ہوا ہے ۔
محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
حضرت کعب احبار رضی اللہ تعالیٰ عنھماسے روایت ہے کہ’’ انہ قال اول من یاخذ حلقہ بابالجنۃ فیفتح لہ محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ثم قرأ آٰیۃ من التوراۃ اخر یاقد مایا الاولون والاٰخرون، یعنی انہوں نے کہا سب سے پہلے جو دروازہ جنت کی زنجیر پر ہاتھ رکھے گا پس اس کے لئے دروازہ کھولا جائے گا محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہیں ۔پھر توریت مقدس کی آیت پڑھی کہ سب سے پہلے مرتبے میں سابق زمانے میں لاحق یعنی امت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔ جزاء اللہ عدوہ ۹تا۱۰
حضرت کعب احبار نے فرمایا:۔
میرے باپ اعلم علمائے تورات تھے ،اللہ عزوجل نے جو کچھ موسی علیہ السلام پراتارا اس کا علم ان کے برابر کسی کو نہ تھا ،وہ اپنے علم سے کوئی شے مجھ سے نہ چھپاتے جب مرنے لگے مجھے بلاکر کہا :اے میرے بیٹے! تجھے معلوم ہے کہ میں نے اپنے علم سے کوئی چیز تجھ سے نہ
چھپائی مگر ہاں دو ورق روک رکھے ہیں ،ان میں ایک نبی کا بیان ہے جس کی بعثت کا زمانہ قریب آپہنچا،میں نے اس اندیشے سے تجھے ان دو ورقوں کی خبرنہ دی کہ شاید کوئی جھوٹا مدعی نکل کھڑا ہو تو تو اس کی پیروی کرلے ،یہ طاق تیرے سامنے ہے ،میں نے اس میں وہ اوراق رکھ کر اوپر سے مٹی لگادی ہے، ابھی ان سے تعرض نہ کرنانہ انہیں دیکھنا ،جب وہ جلوہ فرماہو،ا گر اللہ تعالیٰ تیرا بھلاچاہے گا توتو آپ ہی اس کا پیرو ہوجائیگا، یہ کہہ کر وہ مرگئے ہم ان کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع