30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کوئی گرجاگھر کوئی پادری قبطی خواہ رومی نہ چھوڑا جہاں محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی صفت جو وہ اپنی کتاب میں پاتے ہیں نہ پوچھی ہو۔ ان میں ایک پادری قبطی سب سے بڑا مجتہد تھا اس سے پوچھا : آیا پیغمبر وں میں سے کوئی رہا؟وہ بولا:ہاں، ایک نبی باقی ہیں وہ سب انبیاء سے پچھلے ہیں ان کے اور عیسی کے بیچ میں کوئی نبی نہیں ،عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کی پیروی کا حکم ہوا ہے وہ نبی امی عربی ہیں ان کا نام پاک احمد ہے صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔پھر اس نے حلیہ شریفہ ودیگر فضائل لطیفہ ذکر کئے ،مغیرہ نے فرمایا اور بیان کر، اس نے اور بتائے از انجملہ کہا انہیں وہ خصائص عطاہوں گے جو کسی نبی کو نہ ملے ،ہر نبی اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا وہ تمام لوگوں کی طرف مبعوث ہوئے ،مغیرہ فرماتے ہیں میں نے یہ سب باتیں خوب یادرکھیں اور وہاں سے واپس آکر اسلام لایا ۔
(۳۴) احبار یہودنے ولادت سے پہلے ختم نبوت کی گواہی دی
۳۳۸۳۔ عن حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : انی واللہ لغلام یفع ابن سبع سنین اوثمان سنین اعقل کل ماسمعت ، اذ سمعت یہودیا یصرخ علی اطعم یثعب : یامعشر یہود طلع اللیلۃ نجم احمد الذی بہ ولد ھذا کوکب احمد قد طلع ھذا کوکب لایطلع الا بالنبوۃ ولم یبق من الانبیاء الا احمد ۔
حضرت حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں سات برس کا تھا ایک دن پچھلی رات کو وہ سخت آواز آئی کہ ایسی جلد پہنچتی آواز میں نے کبھی نہ سنی تھی کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۳۸۳۔ دلائل النبوۃ لا بی نعیم، ۱/۱۶ ٭ دلائل النبوۃ للبیہقی، ۱/۱۱۰
کنز العمال للمتقی، ۱۲/۴۴۴ ٭
دیکھتا ہوں کہ مدینے کے ایک بلند ٹیلے پر ایک یہودی ہاتھ میں آگ کا شعلہ لئے چیخ رہا ہے۔ لوگ اس کی آواز پر جمع ہوئے وہ بولا :یہ احمد کے ستارے نے طلوع کیا یہ ستارہ کسی نبی ہی کی پیدائش پر طلوع کرتا ہے اورا ب انبیاء میں سوائے احمد کے کوئی باقی نہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔ جزاء اللہ عدوہ ۲۰
۳۳۸۴۔ عن حویصۃ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : کناو یہود فینا کانوا یذکرون نبیا یبعث بمکۃ اسمہ احمد ولم یبق من الانبیاء غیرہ وھو فی کتبنا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع