دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

ان تخدع عنہ فانی بلغت البلاد کلھا اطلب دین ابراہیم الخلیل علیہ السلام وکل من اسئل من الیہود والنصاری والمجوس، یقول ھذاالدین وراء ک وینعتونہ مثل مانعتہ لک ویقولون لم یبق نبی غیرہ قال عامر فوقع فی نفسی الاسلام من یومئذ فلماتنبأ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کنت اخبرت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  بما اخبرنی بہ زید بن عمرو بن نفیل فترحم علیہ النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  وقال لقد رایتہ فی الجنۃ یستحب ذیلالہ او ذبولا۔

         زید بن عمرو بن نفیل کہ احد العشرۃ المبشرۃ سیدنا سعید بن زید کے والد ماجد ہیں رضی اللہ تعالیٰ عنھم وعنہ موحدان ومومنان عہد جاہلیت سے تھے، طلوع آفتاب عالمتاب اسلام سے پہلے انتقال کیا مگر اسی زمانے میں توحید الہی ورسالت حضرت ختمی پناہی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کی   شہادت دیتے ، حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت  ہے میں   زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملا، مکہ معظمہ سے کوہ حرا کو جاتے تھے انہوں نے قریش کی مخالفت اور ان کے معبود ان باطل سے جدائی کی تھی ،اس پر آج ان سے اور قریش سے کچھ لڑائی رنجش ہوچکی تھی مجھے دیکھ کر بولے :اے عامر! میں اپنی قوم کا مخالف اور ملت ابراہیم کا پیرو ہوا، اسی کو معبود مانتا ہوں جسے ابراہیم علیہ الصلوۃ والتسلیم پوجتے تھے ۔میں ایک نبی کا منتظر ہوں جو بنی اسمعیل اور اولادعبد المطلب سے ہوں گے، ان کا نام پاک احمد ہے ۔میرے خیال میں ان کا زمانہ  نہ پاؤں گا، میں ابھی ان پر ایمان لاتا اور ان کی تصدیق کرتا  اور ان کی نبوت کی گواہی دیتا ہوں، تمہیں اگر  اتنی عمر ملے کہ انہیں پاؤ تو میرا سلام انہیں پہنچانا ،اے عامر! میں تم سے ان کی نعت وصفت بیان کئے دیتا ہوں کہ تم خوب پہچان لو، درمیانہ قد ہیں سرکے بال کثرت وقلت میں معتدل ان

 

 

 

 کی آنکھوں میں ہمیشہ سرخ ڈورے رہیں گے ان کے شانو ں کے بیچ میں مہر نبوت ہے ان کا نام احمد اور یہ شہران کا مولد ہے یہیں ان کی رسالت ظاہر ہوگی ۔ان کی قوم انہیں مکہ میں نہ رہنے دے گی کہ ان کا دین اسے ناگوار ہوگا ۔ وہ ہجرت فرما کر مدینے جائیں گے وہاں سے ان کا دین ظاہروغالب ہوگا ۔دیکھو تم کسی دھوکے فریب میں آکر ان کی اطاعت سے محروم نہ رہنا ۔

 کہ میں دین ابراہیمی کی تلاش میں شہروں شہروں پھرا، یہودونصاری اور  مجوس جس سے پوچھا سب نے یہی جواب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن