دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

       ہاں امام الشان علامہ عسقلانی نے حدیث ابی امنظور کی تضعیف کی ہے لیکن اس کا شاہد یہ حدیث معاذ موجود ہے ،اسی لئے تو علامہ زرقانی نے فرمایا : زیادہ سے زیادہ یہ حدیث ضعیف ہوسکتی ہے موضوع ہرگز نہیں ۔

       امام قسطلانی اور علامہ زرقانی نے اعرابی کی گوہ والی حدیث جسکو ابن عمر نے روایت کیا کے بارے میں فرمایا کہ حضور کے معجزات  سے یہ کیا بعید کہ آپ سے جانور گویا ہوں ،آپ کے معجزات تو اس سے کہیں زیادہ عظیم وجلیل ہیں،پھر یہ کہ اس حدیث میں کوئی منکر شرعی نہیں اور ائمۂ حفاظ کبار نے اس حدیث کو روایت کیا ۔

       جیسے ابن عدی،ان کے شاگرد حاکم ،اور ان کے تلمیذ امام بیہقی ۔جبکہ ان کے یہاں التزام ہے کہ موضوع کی روایت نہیں کرتے ۔اور امام دار قطنی ، آخری بات یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ یہ حدیث ضعیف ہوسکتی ہے موضوع ہرگز نہیں جیسا کہ بعض کا گمان ہے ۔

       پھر اس حدیث کو کیونکر موضوع کہہ سکتے ہیں جبکہ اس کے دوسرے طریق میں ’’ محمدبن علی بن ولید السلمی ،، موجود نہیں اور اس حدیث کو ابو نعیم نے روایت کیا ، بلکہ اس کے مثل دوسری روایات ام المومنین عائشہ صدیقہ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی آئی ہیں ۔

       اقول: یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ یہ دونوں حدیثیں امام خاتم الحفاظ سیوطی نے خصائص کبری میں نقل فرمائی ہیں اور اس کے خطبہ میں ارشاد فرمایا کہ موضوع احادیث سے میں اس کتاب کو پاک رکھا ہے ۔

       نیز امام زرقانی نے گوہ والی حدیث کو حضرت عبد اللہ بن عمر کی طرف منسوب کیا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے علامہ قسطلانی صاحب مواہب لدنیہ کی اتباع کی ، اور ان سے پہلے علامہ

 

 

 

 دمیری حیوۃ الحیوان میں بھی ابن عمر ہی سے روایت نقل فرماچکے ہیں ۔

        لیکن میں نے جامع کبیر و خصائص کبری  میں دیکھا کہ امام سیوطی نے امیر المومنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی ہے ۔ جیسا کہ گذرا ۔ لہذا لفظ ’ابن ، یاتو سہواً روایات میں زیادہ ہوگیا یا پھر حدیث حضرت ابن عمر  کے طریق سے بھی مروی ہوئی ، لہذا ہرایک کی طرف نسبت روایت درست ہے اگرچہ اولی یہ ہی تھا کہ آخری راوی کا ذکر ہوتا ،ایک دو رکااحتمال یہ بھی ہے کہ روایت دونوں حضرات سے مستقل آئی ہو ، لہذا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن