30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کھول کر حریر سپید پر ایک تصویر نکالی، مرد گندم گوں سر کے بال سیدھے قد میانہ چہرے سے آثارغضب نمایاں کہا :یہ لوط علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔ پھر اور خانے سے حریر سپید ایک تصویر نکالی گورارنگ جس میں سرخی جھلکتی ناک اونچی رخسارے ہلکے چہرہ خوب صورت ،کہا: یہ اسحٰق علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔ پھر حریر سپید پر ایک تصویر نکالی صورت اسحٰق علیہ الصلوۃ والسلام کی مشابہ تھی مگر لب زیریں پر ایک تل تھا۔ کہا یہ یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام ہیں ۔پھر حریرسیاہ پر ایک تصویر نکالی رنگ گورا چہرہ حسین ،ناک بلند قامت خوبصورت چہر ے پر نور درخشاں اوراس میں آثار خشوع نمایاں رنگ میں سرخی جھلک تاباں، کہا: یہ تمہارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے جد کریم اسمٰعیل علیہ الصلوۃ والسلام ہیں ۔پھر حریر سپید پر ایک تصویر نکالی کہ صورت آدم علیہ الصلوۃ والسلام سے مشابہ تھی چہریا گویا آفتاب تھا ،کہا: یہ یوسف علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔ پھر حریر سپید پر ایک تصویر نکالی سرخ رنگ باریک ساقین آنکھیں کم کھلی ہوئیں جیسے کس کوروشنی میں چوندھ لگے پیٹ ابھرا ہوا قد میانہ تلوار حمائل کئے ،مگر حدیث عبادہ میں اس کے عوض یوں ہے، حریر سبز پر گوری تصویر جس کے عضوعضو سے نزاکت ودلکشی ٹپکتی ،ساق وسرین خوب گول،کہا: یہ داؤد علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔ پھر حریر سپید پر ایک تصویر نکالی فربہ سرین پاؤں میں طول گھوڑے پر سوار، کہا: یہ سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور یہ پردار گھوڑا جس کے ہر جانب پر ہیں ہواہے کہ انہیں اٹھائے ہوئے ہے ، پھر حریر سیاہ پر ایک گوری تصویر نکالی مرد جوان داڑھی نہایت سیاہ سرکے بال کثیر چہرہ خوب صورت آنکھیں حسین اعضا متناسب ، کہا :یہ عیسی بن مریم علیہما الصلوۃ والسلام ہیں ۔ہم نے کہا تصویریں تیرے پاس کہاں سے آئیں ؟ہمیں یقین ہے کہ یہ ضرور سچی تصاویر ہیں کہ ہم نے اپنے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تصویر کریم مطابق پائی ،کہا آدم علیہ الصلوۃ و السلام نے اپنے رب عزوجل سے عرض کی تھی کہ میری اولاد کے انبیاء مجھے دکھا دے ،حق سبحانہ و تعالیٰ نے ان پر
تصاویر انبیاء اتاریں کہ مغرب شمس کے پاس خزانہ آدم علیہ الصلوۃ واسلام میں تھیں، ذو القرنین نے وہاں سے نکال کر دانیال علیہ الصلوۃ والسلام کو دیں انہوں نے پارچہ ہائے حریر پر اتاریں کہ بعینہ وہی چلی آتی ہیں ، سن لو خدا کی قسم !مجھے آرزو تھی، کاش میرا نفس ترک سلطنت کو گوارہ کرتا اور میں مرتے دم تک تم میں کسی ایسے کا بندہ بنتاجو غلاموں کے ساتھ نہایت سخت برتاؤ رکھتا مگر کیا کروں نفس راضی نہیں ہو تا۔ پھر ہمیں عمدہ جائزے دیکر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع