30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
المھاجرین والانصار حتی تنزل ھذاالجبل ،فان لقیتہ فاقر ئہ منی السلام ،فان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اخبرنا ان بعض اوصیا ء عیسی ابن مریم نزل ذلک الجبل ناحیۃ العراق فخٰرج سعد فی اربعۃ آلاف من المھاجرین والانصار حتی نزلوا ذلک الجبل اربعین یوما ینادی بالاذان وقت کل صلاۃ فلاجواب ۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضٗرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوقادسیہ کے مقام پر یہ پیغام بھیجا کہ نضلہ بن عمرو انصاری کو تین سو مہاجرین وانصار کے ساتھ تاراج حلوان عراق کے لئے بھیجو ، آپ نے تعمیل حکم کی ، حضرت نضلہ قیدی اوور غنیمتیں لئے واپس آتے تھے کہ ایک پہاڑ کے دامن میں شام ہوئی ،نضلہ نے اذان کہی جب کہا اللہ اکبر اللہ اکبر پہاڑ سے آواز آئی اور صورت نہ دکھا ئی دی کہ کوئی کہتا ہے کبرت کبیرا یانضلۃ ،تم نے کبیر کی بڑائی بیان کی اے نضلہ ۔ جب کہا اشھد ان لاالہ الا اللہ، جواب آیانضلہ تم نے خالص توحید کی جب کہا اشھد ان محمد رسول اللہ، آواز آئی ،یہ نبی ہیں کہ مبعوث ہوئے ان کے بعد کوئی نبی نہیں ،یہی ڈر سنانے والے ہیں، یہی ہیں جن کی بشارت ہمیں عیسی بن مریم علیہم الصلوۃ والسلام نے دی تھی، انہیں کی امت کے سر پر قیامت قائم ہوگی، جب کہا :حی علی الصلاۃ، جواب آیا،نماز ایک فرض ہے کہ بندوں پر رکھا گیا خوبی وشادمانی اس کے لئے جو اس کی طرف چلے اور اس کی پابندی رکھے جب کہا :حی علی الفلاح ،آواز آئی، مراد کو پہنچا جو نماز کے لئے
آیا اور اس پر مداومت کی مراد کو پہنچا جس نے محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی اطاعت کی جب کہا: قدقامت الصلاۃ ،جواب آیا ، بقا ہے امت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے اور انہیں کے سروں پر قیامت ہوگی،جب کہا :اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الااللہ ،آواز آئی، اے نضلہ تم نے پورا اخلاص کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے سبب تمہارا بدن دوزخ پر حرام فرمادیا،نماز کے بعد نضلہ کھڑے ہوئے اور کہا :اے اچھے پاکیزہ خوب کلام والے ہم نے تمہاری بات سنی تم فرشتے ہو یا کوئی سیاح یاجن ،ظاہر ہوکر ہم سے بات کرو کہ ہم اللہ عزوجل اور اس کے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور امیر المومنین عمرکے سفیر ہیں ،اس کہنے پر پہاڑ سے ایک بوڑھے شخص نمودار ہوئے ،سپید مودراز ریش سر ایک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع