دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

!اتوب الی اللہ والی رسولہ ماذا اذنبت ،یا رسول اللہ میں اللہ اور اللہ کے رسول کی طرف توبہ کرتی ہوں مجھ سے کیا خطاہوئی ۔

       معجم  کبیر میں حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہے ،ابو بکر صدیق وعمر فاروق وغیرھما چالیس اجلہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف کھڑے  ہوکر ہاتھ پھیلاکر لرزتے کانپتے حضور سے عرض کی :۔

       تبنا الی اللہ و الی ر سولہ ۔

       ہم اللہ اور اس کے رسول کی طرف توبہ کرتے ہیں۔

فقیر نے یہ حدیثیں مع جلیل ونفیس اپنے رسالہ مبارکہ الامن والعلی لناعتی المصطفی بدافع البلا میں ذکر کیں ۔

        اقول: توبہ کے معنی ہیں نافرمانی سے باز آنا، جس کی معصیت کی ہے اس سے عہد اطاعت کی تجدید کرکے اسے راضی کرنا اور نص قطعی قرآن سے ثابت کہ اللہ عزوجل کا ہر گنہگار حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا گنہگار ہے۔

       قال اللہ تعالیٰ :۔

        من یطع الرسول فقد اطاع اللہ۔

        ویلزمہ عکس النقیض من لم یطع اللہ لم یطع الرسول وھو معنی قولنا من

 عصی اللہ فقد عصی الرسول ۔

       اورقرآن عظیم حکم دیتا ہے کہ اللہ ورسول کو راضی کرو۔

        قال اللہ تعالیٰ:

         واللہ ورسولہ احق ان یرضوہ ان کانوا مومنین۔

        سب سے زیادہ راضی کرنے کے مستحق اللہ ورسول ہیں اگر یہ لوگ ایمان رکھتے ہیں۔

        نسأ ل اللہ الایمان والامن والامان ورضاہ ورضی رسولہ الکریم علیہ وعلی اٰلہ الصلاۃ والتسلیم۔

        یہ نفیس فوائد کہ استطراداً زبان پر آگئے قابل حفظ ہیں کہ اس رسالے کے غیر میں نہ ملیں گے یوں تو:۔

    ع    ہر گلے رارنگ وبوئے دیگر ست

         مگر میں امید کرتاہوں کہ فقیر کی تین توجیہیں اخیر بحمد اللہ تعالیٰ چیزے دیگر ہیں وباللہ التوفیق ۔                   

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن