30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روح النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حاضرۃ فی بیوت اہل الاسلام ۔
۱۶۔ اقول:۔ وہ مفیض توبہ ہیں، توبہ لیتے بھی یہی ہیں اور دیتے بھی یہی ،یہ توبہ نہ دیں تو کوئی توبہ نہ کرسکے، تو یہ ایک نعمت عظمی بلکہ اجل نعم ہے اور نصوص متواترہ اولیا ئے کرام وائمۂ عظام وعلمائے اعلام سے مبرہن ہوچکا کہ ہر نعمت قلیل یا کثیر، صغیر یاکبیر ،جسمانی یا روحانی، دینی یادنیوی، ظاہری یاباطنی، روز ااول سے اب تک اب سے قیامت تک قیامت سے آخرت آخرت سے ابد تک مومن یاکافر مطیع یافاجر ملک یاانسان جن یاحیوان بلکہ تمام ماسوااللہ میں جسے جو کچھ ملی یا ملتی ہے یا ملے گی اس کی کلی انہیں کے صبائے کرم سے کھلی اور کھلتی ہے اور کھلے گی، انہیں کے ہاتھوں پر بٹی اور بٹتی ہے اور بٹے گی ،یہ سر الوجود واصل الوجود وخلیفۃ اللہ الاعظم وولی نعمت عالم ہیں ،صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔
یہ خود فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم :۔
انا ابو القاسم اللہ یعطی وانا اقسم ۔
میں ابو القاسم ہوں اللہ دیتا ہے اور میں تقسیم فرماتا ہوں۔
رواہ الحاکم فی المستدرک وصححہ واقرہ الناقدون۔
ان کا رب اللہ عزوجل فرماتا ہے :۔
وما ارسلنٰک الارحمۃُ للعٰلمین ۔
ہم نے نہ بھیجا تمہیں مگر رحمت سارے جہان کے لئے۔
فقیر غفر اللہ تعالیٰ لہ نے اس جاں فزاو ایمان افروز ودشمن گزاو شیطان سوز بحث کی تفصیل جلیل اور اس پر نصوص قاہرہ کثیرہ وافرہ کی تکثیر جمیل اپنے رسالۂ مبارکہ سلطنت المصطفی فی ملکوت کل الوری میں ذکر کی والحمد للہ رب العالمین ۔
۱۷۔ اقول:۔ وہ نبی تو بہ ہیں کہ گناہوں سے ان کی طرف توبہ کی جاتی ہے، توبہ میں ان کا نام پاک نام جلالت حضرت عزت عز جلالہ کے ساتھ لیا جاتا ہے کہ میں اللہ ورسول کی طرف توبہ کرتا ہوں جل جلالہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔
صحیح بخاری وصحیح مسلم شریف میں ہے ،ام المؤ منین صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی یا رسول اللہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع