30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فلاں شخص کو بلایا ( یہاں بھی حضرت ابو رجا ء نے ان شخص کا نا م لیا تھا لیکن عوف بھول گئے ) اورحضرت علی کو بلایا ،ان دونوں حضرات سے فرمایا : ددنوں جاؤ اور پانی دھونڈ
کر لاؤ یہ دونوں چل دیئے ، راستہ میں ایک عورت ملی جس نے پانی کے دو مشکیزے یا تھیلے لٹکارکھے تھے اور د رمیان میں بیٹھی ہوئی جا رہی تھی، اس سے پوچھا کہ پانی کہاں ہے ؟ بولی مجھے پانی کل اسی وقت ملا تھا اور ہمارے مرد پیچھے رہ گئے، ان دونوں حضرات نے فرمایا : تب تو تم ہمارے ساتھ چلو ، بولی کہاں ؟ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس چلو ، اس نے کہا : وہی جو نئے دین کا بانی صابی کہلاتا ہے ؟ انہوں نے کہا: ہاں وہی جن کو تم یہ سمجھتی ہو ،دونوں حضرات اس کو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں لے آئے، سارا ماجرا کہہ سنایا،حضرت عمر ان بیان کرتے ہیں ،لوگوں نے اسے اونٹ سے اتارا اور رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا، دونوں تھیلوں یا مشکیزوں کا منہ کھو ل کر اس سے پانی ڈالنا شروع کر دیا اور پھر اوپر کا منہ بند کر کے نیچے کا منہ کھول دیا ،پھرلوگوں میں اعلان کر دیا گیا کہ پانی پیو اور جانوروں کو پلاؤ ، لہذا جس نے چاہا پیااور جس نے چاپلایا ، آخر میں آپ نے فرمایا: جسے نہانے دھونے کی ضرورت تھی اسے بھی ایک برتن بھر کے دو کہ وہ اپنی ضرورت پوری کر ے۔ وہ عورت حیران کھڑی یہ ماجرا دیکھ رہی تھی کہ اس کے پانی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔خدا کی قسم ! جب پانی لینا بند کر دیا گیا تو ہمیں ایسا دکھائی دیتا تھا کہ اب وہ مشکیزے پہلے سے بھی زیادہ بھرے ہوئے ہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا :کچھ اس کے لئے جمع کرو ،لوگوں نے آٹا ، کھجور اور ستو وغیرہ اکٹھے کرنا شروع کئے یہاں تک کہ کافی مقدار میں کھانا اکٹھا ہوگیا اور کھانا ایک کپڑے میں باندھ کر اسے اونٹ پر سوار کر دیا گیا، آپ نے اس سے فرمایا: جاؤ ہم نے تمہارے پانی سے کچھ بھی کم نہ کیا ، اللہ ہی نے ہمیں پلایا ہے پھر وہ عورت اپنے گھر والوں میں پہونچی ۔چونکہ اس کی واپسی میں تاخیر ہوگئی تھی اس لئے پوچھا تجھے کس نے روک لیا تھا ؟ وہ بولی : ایک تعجب خیز واقعہ پیش آیا ، مجھے دو آدمی ملے اور اس شخص کے پاس لے گئے جسے صابی کہا جاتا ہے ،اس نے اس طرح کیا ، خدا کی قسم! جتنے لوگ اِس کے اور اُس کے درمیان ہیں اس نے اپنی بیچ کی انگلی اور شہادت کی انگلی سے آسمان و زمین کی طرف اشارہ کیا کہ وہ ان سب میں بڑاجادو گر ہے ، یا واقعی وہ اللہ کا رسول ہے ۔پھر مسلمان اس کے ارد گرد مشرکوں کو قتل کرتے مگر جس بستی میں وہ عورت رہتی تھی اسے ہاتھ بھی نہ لگاتے ، ایک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع