دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

 

 

 

 

 

 انہ لرسول اللہ حقا ، فکان المسلمون بعد یغیرون علی من حولہا من المشرکین و لا یصیبون الصرم الذی ہی منہ ، فقالت یوما لقومہا : ما اری ان ہولاء القوم قد یدعونکم عمدا ، فہل لکم فی الاسلام فاطاعوہا فدخلوا فی الاسلام۔

       حضرت عمران بن حصین  رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ۔ رات بھر چلتے رہے اور رات کے آخری حصہ میں ہم نے پڑاؤ کیا ، مسافر کے لئے  چونکہ رات کے آخری حصہ میں نیند سے زیادہ اور کوئی میٹھی چیز نہیں ہوتی لہذا سب سو گئے اور آنکھ اس وقت کھلی جب سورج کی گرمی پہونچی ۔ سب سے پہلے فلاں پھر فلاں اور پھر فلاں بیدار ہوئے ( راوی حدیث حضرت ابو رجاء نے ان سب کے نام بتائے تھے لیکن ان  سے روایت کرنے والے حضرت عوف بھول گئے اس لئے ابو رجاء کے بعد کے رواۃ فلاں پھر فلاں ہی  سے تعبیر کرتے آئے ) پھرچوتھے نمبر پر جاگنے والے حضرت عمر فاروق اعظم  رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے  ۔راوی کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  جب آرا م فرما ہوتے تو ہم آپ کو بیدار نہ کرتے جب تک آپ خود نہ جاگتے،  کیونکہ ہمیںمعلوم نہ تھا کہ آپ کو خواب میں کیا امو ر پیش آنے والے ہیں ۔ لیکن حضرت عمر جب جاگے تو لوگوں کی یہ حالت دیکھ کر رہانہ گیا، چونکہ آپ باہمت شخص تھے اس لئے آپ نے جرأت کر کے تکبیر کہی اور بلند آواز  سے مسلسل کہتے رہے یہاں  تک کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  آ پ کی آواز سن کر جاگے، کوگوں نے فورا ًحضور کی خدمت میں  پریشانی عرض کی : فرمایا: کوئی فکر کی بات نہیں ، یا فرمایا اس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ چلو ،تھوڑی دیرچلنے کے بعد اتر ے  وضوکا  پانی طلب کیا ، وضو فرمایا پھر نماز کے لئے  اذان کہی گئی اور آپ نے لوگوںکو  نماز پڑھائی ، جب نماز سے فارغ ہوئے تو ایک شخص کو دیکھا کہ وہ ایک طرف بیٹھے ہیں، انہوں نے لوگوں کے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی  ،فرمایا : اے فلاں ! تجھے لوگوں کے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روک دیا ، عرض کی: مجھے غسل کی ضرورت تھی اور پانی نہیں ہے ، آپ نے فرمایا :مٹی سے تیمم کرلیتے یہ تیرے لئے کافی ہے ،پھر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  روانہ ہوئے لوگوں نے حضور سے پیاس کا شکوہ کیا۔ آپ اترے اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن