30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تعالیٰ عنہ میں خود ارشاد اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ثابت ۔
دوسرے یہ کہ پانچوں نمازوں کا اجتماع انبیاء میں بھی صرف ہمارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے ۔ یہ باعتماد علمائے کرام مانا جائے گا اگر چہ ہم اس پر دلیل نہ پائیں کہ آخر کلمات علماء کا اطباق واتفاق بے چیزے نیست ، ہمارا دلیل نہ پانا دلیل نہ ہونے پر دلیل نہیں ۔
اقول : شاید نظر علماء اس طرف ہوکر جب حدیث صحیح سے ثابت کہ اللہ عزوجل نے اس نعمت جلیلہ وفضیلت عظیمہ سے اس امت مرحومہ کو تمام امم پر تفضیل دی اور قطعاہمارے جس قدر فضل ہیں سب ہمارے آقاو مولی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے طفیل اور صدقہ میں ہیں تو مستبعد ہے کہ ہم تو اس خصوص نعمت سے سب امتوں پر فضیلت پائیں اور ہمارے مولی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام پر یہ تخصیص و اختصاص نہ ہو ، اس تقدیر پر یہ ہی حدیث معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ دلالۃً اس دعوی کی بھی مثبت ہوگی ۔
فتاوی رضویہ جدید ۵/۶۷
(۷) حضور نے اپنی امت کو جہنم سے بچایا
۳۳۱۲ ۔ عن جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : مثلی ومثلکم کمثل رجل اوقد نارا ، فجعل الفراش والجنادب یقعن فیھا وھو یذبھن عنھا وانا آخذ بحجزکم عن النار ،وانتم تفلّنون من یدی ۔
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میری تمہاری کہاوت ایسی ہے جیسے کسی نے آگ روشن کی، پنکھیاں اور جھینگر اس میں گرنا شروع ہوئے ،وہ انہیں آگ سے ہٹارہا ہے اور میں تمہاری کمریں پکڑے تمہیں آ گ سے بچا رہاہوں اور تم میرے ہاتھ سے نکلنا چاہتے ہو ۔
۳۳۱۳۔ عن سمرۃ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: لیس منکم الا انا ممسک بحجز تہ ان یقع فی النار ۔
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع