30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تھے ۔ اے موسی ! احمد اور ان کی امت میرے حکم کے مطابق وضوکرینگے ، ہر قطرہ کے عوض ایسی جنت عطا کروں گا کہ جس کا عوض آسمان وزمین کے برابر ہوگا ۔ اے موسی ! احمد اور ان کی امت ایک ماہ کے روزے رکھیں گے ، ہر روزہ کے عوض ان کو جنت میں ایک شہر عطا کرنگا ، اس ماہ میں نفل کا ثواب فرض کے برابر ہوگا ، اسی مہینے میں ایک شب قدر عطا کروں گا کہ اس میں ندامت کے ساتھ استغفار کریگا اور اسی شب میں انتقال کر جائے گا یا اسی مہینے میں تو اس کو تیس شہیدوں کا ثواب دوں گا ۔ اے موسی! امت محمدیہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں کچھ ایسے مرد ہونگے جو ہر شرف پر قائم رہیں گے ، لاالہ الا اللہ ، کی شہادت دینگے ،ان کی جزا انبیاء کرام کی طرح ہوگی اور میری رحمت ان پر واجب اور غضب ان سے دور ہوگا ۔ میں ان میں سے کسی پر توبہ کا در وازہ بند نہ کروں گا جب تک وہ میری وحدانیت کی گواہی دیتے رہیں گے ۔
{۵} امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سر ہ فرماتے ہیں
اس روایت میں ذکر کردہ نفیس انعامات سے محبت کی بنا پر ہم نے اس کو مکمل نقل کردیا ، اللہ تعالیٰ اپنے احسان وکرم سے اور قاسم نعمت حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی عزت و
جاہت کے صدقے ہمیں ان انعامات سے کامل حصہ نصیب فرمائے ،آمین ۔
اقول : اس روایت سے اختصاص پر استدلال اگر مکمل مان بھی لیا جائے تو صرف اس قدر پر دلالت ہوئی کہ پانچ میں سے ہر ایک نماز حضور سے خاص ہے ، نہ کہ پانچ کا مجموعہ ، کیونکہ اس روایت میں یہ آیا کہ احمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور آپ کی امت یہ نمازیں ادا کرے گی ،نیز یہ بھی آیا کہ وضو پر اتنا ثواب ہے حالانکہ وضو کے بارے میں خود حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کا فرمان یہ بھی ہے : کہ یہ میرا وضو ہے اور مجھ سے پہلے انبیاء کرام علی نبینا وعلیہم الصلوۃ والسلام کا ۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو ان چیزوں کے ذکر کرنے کا مقصد یہ ہونا چاہیئے کہ ان کے مذکورہ فضائل صرف امت محمدیہ کو عطا کئے جائیں گے ۔
بالجملہ اس قدر بلاشبہ ثابت کہ نماز عشاء ہم سے پہلے کسی امت نے نہ پڑھی نہ کسی کو پانچوں نمازیں ملیں ، اور انبیاء سابقین علیہم الصلوۃ والسلام کے بارے میں ظاہراً راجح یہ ہی ہے کہ عشا ان میں سے بعض نے پڑھی۔
غرض یہاں دو مطلب تھے ،ایک یہ کہ اجتماع خمس ہمارے سوا کسی امت کو نہ ملا ، یہ حدیث معاذ رضی اللہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع